Asaduddin Owaisi: اسدالدین اویسی نے یوپی کے وزیر یوگیندر اپادھیائے پر بھی طنز کیا ہے ۔جنہوں نے جموں و کشمیر کے راجوری میں دہشت گردوں کے ساتھ مقابلے کے دوران شہید ہونے والے ہندوستانی فوج کے کیپٹن شبھم گپتا کی والدہ کو زبردستی چیک دیا تھا اور اپنی تصویر بنوائی تھی۔ اس واقعہ کے ذریعے انہوں نے براہ راست پی ایم نریندر مودی کو نشانہ بنایا ہے۔
اسدالدین اویسی جو اپنی پارٹی اے آئی ایم آئی ایم کے لیے تشہیر کرنے یہاں آئےتھے۔جو تلنگانہ میں نو سیٹوں پر اسمبلی انتخابات لڑ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے بڑے لیڈر یہاں انتخابی مہم کے لیے آرہے ہیں۔ وزیر دفاع (راجناتھ سنگھ)، وزیراعظم (نریندر مودی) حب الوطنی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ دوسری جانب ان کے وزراء زبردستی چیک شہید کیپٹن کی والدہ کو دے رہے ہیں۔
تیجس پر پی ایم پر کسا طنز
انہوں نے تیجس میں اڑان کو لے کر پی ایم مودی پر بھی تنقید کی۔ اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی کابینہ میں شامل وزیر یوگیندر اپادھیائے کے وائرل ہونے والے ویڈیو کے بارے میں اسدالدین اویسی نے کہا، “آج ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں کیپٹن شبھم گپتا کی ماں رو رہی ہے اور اتر پردیش کے وزیر زبردستی ان کے ہاتھ میں زبرذستی چیک دے رہے ہیں۔ وہ کہہ رہی ہے کہ میرے دکھ کی نمائش نہ کرو، لیکن بی جے پی کے وزیر جو بڑی بڑی باتیں کرتے ہیں، قوم پرستی کی باتیں کرتے ہیں، وہ ایک ماں کا دکھ بھی نہیں سمجھتے۔اس بے وقوف (وزیر) کو تصویر لگانے کا شوق تھا۔ .
’شہید کیپٹن کی والدہ کے غم کو تشہیر کا ذریعہ بنایا گیا‘
اسدالدین اویسی نے اس واقعہ کے ذریعہ پی ایم مودی پر سیدھا طنز کیا اور الزام لگایا کہ بی جے پی نے شہید کے خاندان کے غم کو بھی تشہیر کا ذریعہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم وزیر اعظم سے پوچھتے ہیں کہ آپ نے ایک شہید کیپٹن کی ماں کے غم کو تشہیر کا ذریعہ بنایا ہے، ایک ماں نے ملک کی خاطر اپنا بہادر بیٹا کھو دیا ہے، آپ لوگ تلنگانہ میں آکر بڑی بڑی باتیں کرتے ہیں۔!”
قابل ذکر بات یہ ہے کہ وزیر یوگیندر اپادھیائے آگرہ میں شہید کیپٹن شبھم گپتا کے گھر سرکاری چیک سونپنے گئے تھے۔ وہیں ان کا ایک ویڈیو وائرل ہوا ہے ۔جس میں شہید کی والدہ چیک لینے سے انکار کر رہی ہیں اور بے قابو ہو کر رو رہی ہیں، لیکن وزیر تصویر لینے کے لیے زبردستی چیک دینے پر تلے ہوئے ہیں۔ وہ بار بار اس سے چیک لینے کے لیے کہہ رہا ہے، جب کہ وہ کہتی ہے کہ نمائش نہ کرو۔ اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد بڑے پیمانے پر تنقید ہو رہی ہے۔
بھارت ایکسپریس
سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے بدھ کو سپریم کورٹ میں دلیل دی، 'فرض کریں کہ…
بدنام زمانہ مجرم سونو-مونو گینگ نے موکاما بلاک کے نورنگا-جلال پور گاؤں میں موکاما کے…
پنجاب حکومت نے سپریم کورٹ کو بتایا ہے کہ اس نے بھوک ہڑتال پر بیٹھے…
یہ واقعہ ممبئی جانے والی پشپک ایکسپریس کے جلگاؤں اور پرانڈا اسٹیشنوں کے درمیان پیش…
جے پی سی کے اراکین سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ مجوزہ بل میں…
قابل ذکر بات یہ ہے کہ اگست 2022 میں جے ڈی یو نے ایک بار…