سیاست

Name Plate’ issue is not stopping in UP: یوپی میں نہیں تھم رہا ہے ‘نیم پلیٹ’ کا تنازعہ ، اب کاشی وشوناتھ مندر کے باہر بھی لاگو ہوگا  یہ قانون؟

اتر پردیش میں کن کانوڑ یاترا کے دوران کانوڑ روٹ پر پڑنے والی دکانوں کے نام بدلنے کا معاملہ تیزی سے گرما رہا ہے ۔ اس معاملے میں اب بنارس کے شری کاشی وشوناتھ مندر ٹرسٹ کے صدر پروفیسرناگیندر پانڈے کا بیان سامنے آیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ غیر سنتی دکانداروں سے کوئی چیز خریدنا نجس ہو جاتا ہے۔

 ساون کا مہینہ 22 جولائی سے شروع ہو رہا ہے، یوپی حکومت اس بات کا بھی خاص خیال رکھتی ہے کہ کانوڑیوں کو راستے میں کسی قسم کی تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ بارہ جیوترلنگوں میں سے ایک بھگوان شری کاشی وشوناتھ دھام کے درشن کے لیے بڑی تعداد میں عقیدت مند پہنچیں گے۔ ادھر یوپی حکومت کے وزیر رویندر جیسوال نے یوگی حکومت سے بڑا مطالبہ کیا ہے۔

اتر پردیش حکومت کے وزیر رویندر جیسوال نے یوگی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ شری کاشی وشوناتھ مندر کے آس پاس کی دکانوں پر نام لکھا جائے۔ وزیر رویندر جیسوال کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے، جب ریاست میں ہوٹلوں، ڈھابوں اور پھلوں کی دکانوں کے نام تبدیل کرنے پر سیاست گرم ہے۔ وزیر رویندر جیسوال نے کہا کہ مندر کے باہر اقلیتوں کی دکانیں ہونے کی اطلاع ملی ہے۔

شری کاشی وشوناتھ مندر باہر دکانوں پر نام کی تختیاں لگانے کا مطالبہ

وزیر رویندر جیسوال نے کہا کہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ عقیدت مندوں کے عقیدے کو نقصان نہ پہنچے، دکانداروں کو اپنی دکانوں پر ان کے نام واضح طور پر لکھنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے اپوزیشن پر حملہ کیا ہے کہ اپوزیشن ایک خاص طبقے کو خوش کرنے کے لیے ایسے بیانات دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن ایک مخصوص طبقے کے ووٹوں کے لیے ماحول خراب کرنے میں مصروف ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ شری کاشی وشوناتھ مندر کے باہر دکانوں پر نام کی تختیاں بھی لگائی جائیں۔ قابل ذکربات یہ ہے کہ  یہ تو وقت ہی بتائے گا کہ وزیر رنویر جیسوال کے اس مطالبے پر حکومت کیا حکم دیتی ہے، لیکن ان کے اس بیان نے یوپی کی سیاست کو ہوا ضرور دی ہے۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

اب نوجوانوں کے ہاتھوں میں ہندوستان کا مستقبل، خوشحالی اور پائیداری کے میدان میں کریں قیادت: ڈاکٹر راجیشور سنگھ

ڈاکٹر راجیشور سنگھ نے ملک کو دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بنانے اور…

20 minutes ago

لندن میں امریکی سفارت خانہ کے قریب مشتبہ پیکج دھماکہ! برطانیہ میں الرٹ، گیٹوک ایئرپورٹ خالی کرا لیا گیا

لندن میں امریکی سفارت خانہ نے کہا کہ مقامی افسرلندن میں امریکی سفارت خانہ کے…

57 minutes ago

ونود تاؤڑے نے راہل گاندھی-کھڑگے کو بھیجا 100 کروڑ کا نوٹس، کہا- ’معافی مانگیں ورنہ ہوگی قانونی کارروائی‘

بی جے پی لیڈرونود تاؤڑے نے ووٹنگ والے دن ان الزامات کوخارج کرتے ہوئے کہا…

3 hours ago

Sanatana dharma controversy: اودے ندھی اسٹالن کو سپریم کورٹ سے فروری تک ملی راحت،مقدمے کی منتقلی سے متعلق درخواست پر سماعت جاری

سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…

4 hours ago

IND vs AUS 1st Test Day 1: ٹیم انڈیا نے آسٹریلیائی کھلاڑیوں کو دن میں دکھائے تارے،40 رنز پر آدھی ٹیم لوٹی پویلین

آسٹریلیا کو ابھی تک  پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…

5 hours ago