Maharashtra Politics: مہاراشٹر کے سابق وزیر داخلہ انل دیشمکھ کو تقریباً 14 ماہ جیل کی سلاخوں کے پیچھے گزارنے کے بعد بدھ کو آرتھر روڈ سنٹرل جیل سے ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔ 73 سالہ دیشمکھ کو بمبئی ہائی کورٹ نے منگل کو سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن کی ضمانت کے حکم پر روک لگانے کی درخواست سے انکار کرنے کے بعد رہا کر دیا ہے۔
جسٹس سنتوش چپلگاؤنکر کی واحد جج کی تعطیلاتی بنچ نے باقاعدہ عدالت کے اس سابقہ حکم کے پس منظر میں سی بی آئی کی درخواست پر غور کرنے سے انکار کر دیا کہ حراست میں توسیع کی درخواست پر غور نہیں کیا جائے گا۔
تقریباً 4.55 بجے جیل سے باہر آنے والے دیشمکھ کا نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے سینکڑوں لیڈروں اور کارکنوں نے شاندار استقبال کیا۔
کس معاملہ کی وجہ سے جیل کاٹ ہے تھے انل دیشمکھ؟
گزشتہ سال ممبئی پولیس کے سابق کمشنر پرمبیر سنگھ نے الزام لگایا تھا کہ مہاراشٹرا کے وزیر داخلہ رہتے ہوئے انل دیشمکھ نے اے پی آئی سچن واجے کو آرکیسٹرا بار سے فی ماہ 100 کروڑ روپے وصول کرنے کا حکم دیا تھا۔ اس معاملہ کی تفتیش سی بی آئی نے کی تھی۔ اس کے بعد معاملہ ای ڈی کے حوالے کیا گیا جس کے بعد ای ڈی نے تفتیش شروع کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں- Bombay HC grants bail : بدعنوانی کے معاملے میں بامبے ہائی کورٹ نے انل دیشمکھ کو دی ضمانت
تفتیش کے دوران ای ڈی نے پایا کہ وزیر داخلہ رہتے ہوئے دیشمکھ نے اپنے عہدے کا غلط استعمال کیا اور ممبئی کے آرکیسٹرا بار سے 4.70 کروڑ روپے کی وصولی کی۔ ای ڈی نے خلاصہ کیا کہ بعد میں اس پیسے کو ان کے بیٹےرشیکیش دیشمکھ نے دہلی کی ایک شیل کمپنی کو بطور کیش ٹرانسفر کیے تھے۔ اس کے بعد یہی رقم شری سائیں تعلیمی ادارے کو ڈونیشن کے طور پر دی گئی۔ اس ادارے کو دیشمکھ پریوار چلاتا ہے۔
-بھارت ایکسپریس
راج یوگی برہما کماراوم پرکاش ’بھائی جی‘ برہما کماریج سنستھا کے میڈیا ڈویژن کے سابق…
پارلیمنٹ میں احتجاج کے دوران این ڈی اے اور انڈیا الائنس کے ممبران پارلیمنٹ کے…
این سی پی لیڈرچھگن بھجبل کی وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس سے ملاقات سے متعلق قیاس آرائیاں تیزہوگئی…
سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی پر دھند کی ایک تہہ چھائی ہوئی ہے۔…
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…