سیاست

PM Modi 75th birthday: پی ایم نریندر مودی کی 75ویں سالگرہ پر کرم بھومی کاشی میں جوش و خروش، 500 اسکولی بچوں نے منفرد انداز میں دی مبارکباد

پی ایم نریندر مودی کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر اُن کی کرم بھومی کاشی (وارانسی) میں زبردست جوش و خروش دیکھنے کو ملا۔ بچوں سے لے کر بزرگوں تک، ہر طبقے نے اس موقع کو ایک تہوار کی طرح منایا۔

وارانسی کے لوہتہ علاقے میں واقع شیتلا چلڈرن اسکول میں بچوں نے پی ایم مودی کو سالگرہ کی مبارکباد ایک منفرد انداز میں دی۔ اس خاص موقع پر تقریباً 500 بچوں نے اسکول کے احاطے میں انسانی زنجیر بنائی اور جوش و خروش کے ساتھ “ہیپی برتھ ڈے ٹو یو، مودی جی” کے نعرے لگائے۔ بچوں کی اس توانائی اور جوش نے پورے ماحول کو خوشگوار اور یادگار بنا دیا۔

بچوں نے بھرپور جوش سے کی تیاری

شیتلا چلڈرن اسکول کے استاد پریتم وشوکرما نے بتایا:”بچوں نے اس پروگرام کی تیاری بڑے جوش و خروش سے کی تھی۔ وہ اپنے پسندیدہ پی ایم  مودی کو اس خاص دن پر مبارکباد دینا چاہتے تھے۔ یہ منظر دیکھ کر فخر محسوس ہو رہا ہے۔”

بچوں نے نہ صرف انسانی زنجیر بنائی، بلکہ رنگ برنگے پوسٹر اور بینرز بھی تیار کیے، جن پرپی ایم  مودی کے لیے نیک تمناؤں کے پیغامات لکھے گئے تھے۔

اسکول کی طالبہ سنسکرتی سنگھ نے کہا:پی ایم مودی ہمارے لیے ایک تحریک ہیں۔ ان کی قیادت میں ملک ترقی کر رہا ہے۔ ہم نے ان کی سالگرہ کو خاص بنانے کے لیے یہ چھوٹی سی کوشش کی ہے۔

خون عطیہ، درخت لگانے جیسے پروگراموں کا بھی انعقاد

وہیں، طالب علم دیوانش پانڈے نے جوش کے ساتھ کہا:پی ایم مودی کی سالگرہ ہمارے لیے ایک تہوار جیسی ہے۔ ہم ان کی طویل عمر اور صحت مند زندگی کی دعا کرتے ہیں۔

کاشی میں اس موقع پر کئی سماجی اور ثقافتی پروگراموں کا بھی انعقاد کیا گیا۔ مختلف جگہوں پر خون عطیہ کیمپ، شجرکاری مہم اور صفائی مہم کے پروگرام منعقد ہوئے۔

پی ایم  مودی کی سالگرہ کے موقع پر کاشی کے مندروں میں خصوصی پوجا و آرتی کا بھی اہتمام کیا گیا۔

وہیں، مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ پی ایم مودی نے کاشی کو نہ صرف قومی بلکہ بین الاقوامی سطح پر ایک نئی شناخت دی ہے۔ یہ جوش و خروش صرف وارانسی تک محدود نہیں رہا، بلکہ پورے ملک میں لوگ سوشل میڈیا کے ذریعے پی ایم مودی  کو مبارکباد دے رہے تھے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Prime Minister Narendra Modi: نوجوانوں کو بڑا تحفہ، 20ویں روزگار میلے میں 51 ہزار سے زائد نوجوانوں کو پی ایم مودی دیں گے تقرری نامے

20ویں روزگار میلے میں منتخب کیے گئے 51 ہزار سے زائد نوجوان بھارت سرکار کی…

38 minutes ago

Moody’s India GDP Forecast: جی 20 ممالک میں بھارت سب سے آگے، موڈیز نے جی ڈی پی شرح نمو کا اندازہ بڑھا کر 7 فیصد کیوں کیا؟

موڈیز کا نیا اندازہ کئی دیگر بڑی مالیاتی ایجنسیوں اور اداروں کے مقابلے میں زیادہ…

2 hours ago