سیاست

Khalistani outfit SFJ issues threat to ‘siege’ Indian consulate in Vancouver: کینیڈا میں خالصتان حامیوں کا ہنگامہ، بھارتی قونصل خانے پر قبضے کرنے کی دھمکی، خالصتانی تنظیموں کیسے ملتی ہے کو فنڈنگ؟

کینیڈا میں ایک بار پھر خالصتان حامیوں کی سرگرمیاں شدت اختیار کر رہی ہیں۔ سکھ فار جسٹس (SFJ) نامی تنظیم بھارت کے خلاف ایک نئی سازش کی تیاری میں ہے۔ اطلاعات کے مطابق SFJ نے وینکوور میں واقع بھارتی قونصل خانے پر قبضہ کرنے کی دھمکی دی ہے اور ساتھ ہی ہندوستانی شہریوں کو اس علاقے سے دور رہنے کی وارننگ بھی دی گئی ہے۔
ابھی تک اس معاملے پر بھارت یا کینیڈا کی حکومت کی طرف سے کوئی سرکاری بیان سامنے نہیں آیا ہے۔
12 گھنٹے کی ممکنہ گھیرابندی کی وارننگ
دراصل بھارت اور کینیڈا کے درمیان حالیہ دنوں میں سفارتی تعلقات میں بہتری دیکھنے کو ملی ہے، جو کہ خالصتان نواز تنظیموں کو ناگوار گزر رہا ہے۔
ٹائمز آف انڈیاکی رپورٹ کے مطابق SFJ نے اعلان کیا ہے کہ وہ جمعرات، 18 ستمبر کو وینکوور میں بھارتی قونصل خانے کو گھیرے گی اور اس پر قبضہ کرنے کی کوشش کرے گی۔ تنظیم نے نہ صرف ہندوستانیوں بلکہ کینیڈین شہریوں کو بھی قونصل خانے کے آس پاس جانے سے خبردار کیا ہے۔
SFJ کیوں گھبراہٹ میں ہے؟
SFJ نے ایک پوسٹر بھی جاری کیا ہے جس میں کینیڈا میں نئے بھارتی ہائی کمشنر دنیش پٹنائک کی تصویر ہے، اور ان کے چہرے پر گن ٹارگٹ کا نشان بنایا گیا ہے — جو ایک سنگین دھمکی کی طرف اشارہ کرتا ہے۔
SFJ نے اپنے پروپیگنڈا لیٹر میں لکھا ہے کہ: دو سال پہلے، 18 ستمبر 2023 کو وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے پارلیمنٹ کو بتایا تھا کہ ہر دیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارتی ایجنٹس ملوث تھے، جس کی تحقیقات جاری ہے۔
SFJ کو خدشہ ہے کہ بھارتی قونصل خانہ خالصتان ریفرنڈم کے حمایتیوں کی سرگرمیوں کے خلاف جاسوسی نیٹ ورک چلا رہا ہے، جس سے ان کی مہم متاثر ہو سکتی ہے۔
کینیڈا میں خالصتانی تنظیموں کو فنڈنگ کیسے ملتی ہے؟
ایک اہم بات یہ بھی ہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں کینیڈین حکومت نے ایک اندرونی رپورٹ میں تسلیم کیا ہے کہ کینیڈا میں خالصتانی دہشت گرد تنظیمیں موجود ہیں اور انہیں بھارت مخالف دہشت گردی کے لیے فنڈنگ فراہم کی جا رہی ہے۔
رپورٹ میں ببّر خالصہ انٹرنیشنل (BKI) اور انٹرنیشنل ایس وائی ایف (ISYF) جیسے گروپوں کا بھی ذکر کیا گیا ہے، جو کینیڈا میں دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Delhi High Court: کیا طلبہ کو ڈرانا پولیس کا نیا اصول ہے؟ آئیسا کا دہلی پولیس پر حملہ، ہائی کورٹ سے لگائی فریاد

دہلی ہائی کورٹ 22 اکتوبر کو آل انڈیا اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کی صدر نیہا بورا…

8 hours ago

UP News: گورکھپور میں درگا وسرجن کے دوران بڑا حادثہ، ہائی ٹینشن تار کی زد میں آئے لوگ، 3 کی موت، 7 جھلسے

اتر پردیش کے گورکھپور کے گلریہا علاقے میں درگا مورتی وسرجن کے دوران ٹریکٹر ٹرالی…

8 hours ago