سیاست

Enforcement Directorate tightens its grip in betting app case: بیٹنگ ایپ کیس میں ای ڈی کی بڑی کارروائی، یوراج سنگھ، رابن اتھپا کو سمن، اداکار سونو سود سے ہوئی تفتیش

نئی دہلی – غیر قانونی بیٹنگ ایپ 1xBet سے منسلک منی لانڈرنگ کیس میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے بڑی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ کیس میں کئی مشہور شخصیات کو پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا گیا ہے۔
ای ڈی نے سابق کرکٹر یوراج سنگھ کو 23 ستمبر کو دہلی ہیڈکوارٹر میں پیش ہونے کے لیے سمن بھیجا ہے، جب کہ اداکار سونو سود کو 24 ستمبر کو طلب کیا گیا ہے۔ کرکٹر رابن اتھپا کو 22 ستمبر کو سمن جاری ہوا ہے۔
کئی مشہور شخصیات سے پہلے ہی ہو چکی ہے پوچھ گچھ
اس معاملے میں ای ڈی پہلے ہی کرکٹرز سریش رائنا اور شیکھر دھون سے پوچھ گچھ کر چکی ہے۔ اس کے علاوہ بنگالی اداکار انکش ہزارا ای ڈی دفتر میں پیش ہو چکی  ہیں، اور ترنمول کانگریس کی سابق رکن پارلیمنٹ میمی چکرورتی سے بھی سوالات کیے جا چکے ہیں۔ذرائع کے مطابق اداکارہ اروشی روتیلا نے تاحال یہ واضح نہیں کیا کہ وہ ای ڈی کی تفتیش میں شامل ہوں گی یا نہیں۔ ایجنسی ان کے جواب کا انتظار کر رہی ہے۔
یوراج اور اتھپا پر کس بات کا الزام ہے؟
ای ڈی کی جانب سے کرکٹر یوراج سنگھ اور رابن اتھپا کو آن لائن بیٹنگ ایپ 1xBet کے پروموشن سے جڑے الزامات کے تحت طلب کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ رابن اتھپا بھارت کی 2007 کی ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کا اہم حصہ تھے۔ اُس تاریخی فائنل میں، جس میں بھارت نے پاکستان کو 5 رنز سے شکست دی تھی، اتھپا نے 8 رنز بنائے تھے۔
کیس کیا ہے؟
یہ تفتیش ایک ایسے غیر قانونی آن لائن سٹے بازی ایپ سے جڑی ہے، جس پر الزام ہے کہ اس کے ذریعے کروڑوں روپے کی دھوکہ دہی کی گئی۔ اس میں نہ صرف سرمایہ کاروں اور عام لوگوں کو لوٹا گیا بلکہ بڑے پیمانے پر ٹیکس چوری کے شواہد بھی سامنے آئے ہیں۔
دوسری جانب، کمپنی 1xBet کا دعویٰ ہے کہ وہ سٹے بازی کی عالمی صنعت میں 18 سال کا تجربہ رکھتی ہے، اور اس کے پلیٹ فارم سے صارفین ہزاروں کھیلوں پر داؤ لگا سکتے ہیں۔ ان کی ویب سائٹ اور موبائل ایپ 70 سے زائد زبانوں میں دستیاب ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

PM Narendra Modi: جیور ایئرپورٹ کا نام اب وزیر اعظم نریندر مودی کے نام پر ہوگا، یوگی آدتیہ ناتھ کا اعلان

اتر پردیش کابینہ نے ’نریندر مودی انٹرنیشنل ایئرپورٹ‘ نام رکھنے کی تجویز منظور کرلی، وزیر…

10 minutes ago

School Bus Accident: نیپال کے پوکھرا کے قریب سڑک سے پھسل کر کھائی میں گری اسکول بس، حادثے میں 5 کی موت

بس کالیکا انگلش بورڈنگ اسکول کی تھی۔کاسکی ضلع پولیس دفتر کے سربراہ پولیس سپرنٹنڈنٹ نوین…

2 hours ago

Mayawati: کانشی رام کو بھارت رتن دینے کا مایاوتی نے پھر اٹھایا مطالبہ، بولیں بہوجن سماج ہی میرا اصل خاندان

بسپا سربراہ نے کانشی رام کے مہاپری نروان دیوس پر خراج عقیدت پیش کیا، اتر…

3 hours ago

Tamil Nadu By-election: تمل ناڈو ضمنی انتخابات کا پہلا رجحان، وزیر اعلیٰ وجے کے لیے خوشخبری، کس امیدوار کو کتنے ملے ووٹ؟

مدورانتکم اور دھاراپورم دونوں اسمبلی سیٹوں پر ٹی وی کے امیدوار آگے، مئی میں حکومت…

4 hours ago