سیاست

Haryana Assembly Election 2024: ‘اگر کانگریس کی 10 نسلیں بھی آجائیں…’، ووٹنگ کے درمیان سی ایم نایاب سنگھ سینی کا بیان،41.01 فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی

ہریانہ میں اسمبلی انتخابات کے لیے ووٹنگ جاری ہے۔ دوپہر ایک بجے تک ریاست کی 90 سیٹوں پر 41.01 فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی۔ دریں اثنا، کروکشیتر میں، وزیر اعلی نے دعوی کیا کہ ہریانہ میں بی جے پی کی حکومت بننے والی ہے۔ انہوں نے کانگریس پر بھی حملہ کیا۔ انہوں نے بھوپیندر ہڈا کو بھی نشانہ بنایا۔

وزیر اعلیٰ نایاب سنگھ سینی نے کہا، “ہمیں عوام کا آشیرواد مل رہا ہے۔ ہریانہ میں کمل کا پھول کھل رہا ہے۔ ہم نے کانگریس کی خاندانی سیاست کا خاتمہ کر دیا ہے۔ بھوپیندر ہڈا صرف ایک خاص طبقے اور ایک مخصوص علاقے کی خدمت کر رہے ہیں۔ صرف یہی دیکھا کرتے تھے، لیکن ہماری حکومت میں، ہماری حکومت نے سب کا ساتھ سب کا وکاس کا کام کیا ہے، 36 برادریوں کو ساتھ لے کر آگے بڑھے ہیں۔”
کھلاڑیوں اور پہلوانوں کے سوال پر وزیر اعلیٰ نایاب سنگھ سینی نے کہا، “کانگریس نے کھلاڑیوں کے کندھوں پر بندوق رکھ کر چلائی ہے۔ کھلاڑیوں کو آگے لے جانے کا کام پی ایم مودی نے اور ہریانہ حکومت نے کیا ہے، اتنا کام کانگریس دس   نسلوں میں  بھی نہیں کر سکتی ہے۔

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Agreements signed with Kuwait: پی ایم مودی کے دورے کے دوران کویت کے ساتھ دفاع، ثقافت، کھیل سمیت کئی اہم شعبوں میں معاہدوں پرہوئے دستخط

ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…

8 hours ago

بھارت کو متحد کرنے کی پہل: ایم آر ایم نے بھاگوت کے پیغام کو قومی اتحاد کی بنیاد قرار دیا

مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور

10 hours ago