سیاست

Lok Sabha Election 2024: ایس پی اور کانگریس اتحاد میں ایک اور پارٹی کی  انٹری ، جے رام رمیش نے کہا، ‘پرینکا گاندھی واڈرا یاترا میں …

آئندہ لوک سبھا انتخابات سے قبل اتر پردیش میں بھارت اتحاد کو مزید وسعت دینے کی تیاریاں تیز کر دی گئی ہیں۔ حال ہی میں سماج وادی پارٹی اور کانگریس نے اتحاد کا اعلان کیا تھا۔ جس کے بعد کہا گیا تھا کہ اس اتحاد میں کچھ اور جماعتیں شامل ہو سکتی ہیں۔ چندر شیکھر آزاد کی پارٹی کو لے کر طرح طرح کی قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں۔ لیکن اب کانگریس کے جنرل سکریٹری  جے رام رمیش نے ہفتہ کو بھارت جوڑو نیائے یاترا شروع ہونے سے پہلے اس کا اعلان کیا ہے۔

جے رام رمیش نے کہا، ‘پرینکا گاندھی واڈرا یاترا میں ضرور شرکت کریں گی۔ آج یاترا کا 42 واں دن ہے۔ آج ہم مرادآباد سے دوبارہ آغاز کر رہے ہیں۔ کل 25 تاریخ کو  سنبھل سے یاترا دوبارہ شروع ہوگی۔ ہم دن کے آخر میں آگرہ
پہنچیں گے ۔جہاں ہمیں امید ہے کہ اکھلیش یادو بھی موجود ہوں گے۔ 26 فروری سے یکم مارچ تک یاترا میں وقفہ  (بریک)ہوگا کیونکہ دہلی میں میٹنگ ہے۔
یہ بھی پڑھیں:آسام حکومت نےکیا مسلم شادی اور طلاق کے قانون کو منسوخ، وزیر نے کہا – یو سی سی کی سمت میں بڑا قدم
جینت چودھری کا جوابی حملہ

انہوں نے کہا کہ اتر پردیش میں ملنے والی حمایت حوصلہ افزا ہے۔ چندولی، وارانسی، پریاگ راج، پرتاپ گڑھ، امیٹھی، رائے بریلی اور اب اگلے دو دنوں تک مغربی یوپی میں ہوں گے۔ نوجوان اور خواتین پرامیدہیں۔ اس حکومت کاسب سے بڑا مسئلہ بے روزگاری ہے۔ اس علاقے میں کسانوں کے بڑے مسائل ہیں ۔ ہمارے ایک نوجوان لیڈر جنہوں نے چند سال پہلے یہ نعرہ دیا تھا کہ ‘جناح نہیں گنا’، آج این ڈی اے کی گود میں بیٹھ گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ایس پی اور کانگریس اتحاد میں ایک اور پارٹی کی انٹری ، جے رام رمیش نے کہا، ‘پرینکا گاندھی واڈرا یاترا میں

کانگریس جنرل سکریٹری نے کہا کہ کچھ وجوہات کی بنا پر وہ این ڈی اے کے ساتھ چلے گئے۔ خاص طور پر مغربی یوپی میں کسانوں سے متعلق مسائل ہیں۔ کسانوں کے خلاف قومی سلامتی کا قانون مسلط کیا جا رہا ہے۔ کسانوں کو جیل میں ڈال دیا گیا ہے۔ ٹی ایم سی کے ساتھ ہماری بات چیت جاری ہے۔ ان کا سب سے بڑا مقصد بی جے پی کو شکست دینا ہے۔ ہم نے یوپی میں اتحاد کا اعلان کیا ہے۔ اس اتحاد میں چندر شیکھر آزاد کی پارٹی ہمارے ساتھ ہوگی۔ آپ کو بتا دیں کہ چندر شیکھر آزاد کی پارٹی پہلے بھی ایس پی اتحاد کے ساتھ رہی ہے۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Ganesh Idol Waste Turned Into Study Tables: مہاراشٹر میں گنیش مورتیوں کے کچرے سے بچوں کے لیے اسٹڈی ٹیبل تیار

اس پہل کا آغاز اس مقصد سے کیا گیا کہ پی او پی سے بنی…

50 minutes ago

Woman arrested in Bajhang: نیپال میں خاتون گرفتار، کتے کو پل سے ندیمیں پھینکنے کی ویڈیو وائرل

وائرل ویڈیو میں خاتون سیٹی گنڈکی ندی پر بنے ایک پل پر کھڑی نظر آ…

1 hour ago

Explosion in Riyadh: سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں دھماکے، کئی پروازیں تاخیر کا شکار، فضائی حملے کا الرٹ

خبر رساں ایجنسی اے ایف پی سے بات کرتے ہوئے ایک مقامی شہری نے بتایا…

2 hours ago

Iran US War: ایران نے امریکہ کے سامنے رکھیں 7 شرائط، نہ مانی تو ہوگی فیصلہ کن جنگ

رپورٹس کے مطابق محسن رضائی نے کہا کہ ایران قطر کے رابطے میں ہے اور…

3 hours ago

Uniform Civil Code: یو سی سی کے حق میں جیتن رام مانجھی، بولے- قانون کی نظر میں سب برابر ہیں

ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کے اندرونی تنازع پر جیتن رام مانجھی نے کہا کہ…

3 hours ago