سیاست

S Jaishankar Meets Xi Jinping: بیجنگ میں SCO اجلاس کے دوران ایس جے شنکر کی چینی صدر شی جن پنگ سے اہم ملاقات

بھارتی وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے پیر کی صبح شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے اجلاس کے دوران بیجنگ میں چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی۔ اس دوران انہوں نے بھارت کی صدر دروپدی مرمو اور وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔

وزیر خارجہ نے اس ملاقات کی اطلاع سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس  پر دیتے ہوئے لکھا: آج صبح بیجنگ میں اپنے ساتھی SCO (Shanghai Cooperation Organisation) وزرائے خارجہ کے ساتھ صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی۔ صدر دروپدی مرمو اور وزیر اعظم نریندر مودی پیغام  ان تک پہنچایا۔ صدر شی جن پنگ کو ہمارے دوطرفہ تعلقات میں حالیہ پیش رفت سے آگاہ کیا۔ ہم اس حوالے سے اپنے قائدین کی رہنمائی کو اہمیت دیتے ہیں۔

SCO اجلاس میں بھارت-چین تعلقات پر گفتگو
ذرائع کے مطابق جے شنکر اور شی جن پنگ کے درمیان بھارت-چین دوطرفہ تعلقات میں حالیہ پیش رفت، باہمی تعاون، اور علاقائی استحکام جیسے موضوعات پر تبادلہ خیال ہوا۔ وزیر خارجہ نے یہ بھی واضح کیا کہ بھارت قیادت کی سطح پر مکالمے کو انتہائی اہم سمجھتا ہے اور اسی سمت میں آگے بڑھ رہا ہے۔

یہ ملاقات کیوں اہم ہے؟
بھارت اور چین کے درمیان گزشتہ چند برسوں میں سرحدی تنازعات اور تجارتی کشیدگی کے باوجود بات چیت جاری رکھنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ بیجنگ میں یہ ملاقات ایسے وقت پر ہوئی ہے جب SCO جیسے کثیرالملکی فورم پر دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان مکالمے کو ایک مثبت اشارہ سمجھا جا رہا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Bihar Boat Accident: وزیراعظم مودی نے راگھوپور کشتی حادثے پر دکھ کا کیا اظہار، کہا، دکھ کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں

بہار کے ضلع ویشالی کے راگھوپور میں کشتی حادثے نے کئی خاندانوں کی خوشیاں چھین…

3 minutes ago

Meerut Blue Drum Murder Case: میرٹھ کے نیلے ڈرم قتل معاملے میں عدالت کا بڑا فیصلہ، ساحل اور مسکان کو پھانسی کی سزا

میرٹھ کے مشہور سوربھ راجپوت قتل معاملے میں عدالت نے مسکان رستوگی اور اس کے…

46 minutes ago

UP MLC Elections: اکھلیش یادو کا بڑا داؤ، تو یوگی آدتیہ ناتھ کی دھواں دھار ریلیاں! یوپی کی 11 ایم ایل سی نشستوں پر سیاسی گھمسان

اتر پردیش میں قانون ساز کونسل کے انتخابات اسمبلی الیکشن سے پہلے دونوں جماعتوں کے…

2 hours ago

PM Narendra Modi: لیہہ ایئرپورٹ سے زانسکار تک چمکے گا لداخ، وزیر اعظم نریندر مودی 3,350 کروڑ روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا کریں گے افتتاح

وزیر اعظم نریندر مودی 15 اکتوبر کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے لداخ میں تقریباً 3,350…

2 hours ago