سیاست

India Pakistan Ceasefire: سیز فائر کی خلاف ورزی پر ڈی جی ایم او آگ بگولہ، دوبارہ کارروائی ہوئی تو پھر نہیں بخشے گا بھارت

ہندوستان اور پاکستان کے درمیان حال ہی میں جنگ بندی ہوئی ہے۔ ادھر دونوں ممالک کے درمیان 12 مئی کو ہونے والی ملاقات اہم ہے۔ اس دوران 10 مئی کو پاکستان کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی گئی۔ اس حوالے سے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم او) لیفٹیننٹ جنرل راجیو گھئی نے کہا کہ بھارتی مسلح افواج نے اتوار کو اپنے پاکستانی ہم منصب کو ‘ہاٹ لائن’ پر پیغام بھیجا، جس میں ایک روز قبل یعنی 10 مئی کو دونوں افواج کے درمیان طے پانے والے معاہدے کی خلاف ورزی کو واضح  کیا گیا اور کہا گیا کہ اگر مستقبل میں ایسی کوئی کارروائی دہرائی گئی تو بھارت  اس کا جواب اسی کے طریقہ سے جواب دے گا۔

10 مئی کو بھارت اور پاکستان کے درمیان فوجی کارروائی روکنے پر رضامندی کے چند گھنٹے بعد، نئی دہلی نے ہفتے کے روز اسلام آباد پر معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام لگایا۔ سکریٹری خارجہ وکرم مصری نے ہفتہ (11 مئی 2025) کو دیر گئے صحافیوں کو بتایا کہ پاکستان سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ ان خلاف ورزیوں کو ختم کرنے کے لیے مناسب اقدامات کرے اور صورت حال سے “سنجیدگی اور ذمہ داری” سے نمٹا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:پاک فوج کے کتنے طیارے ہوئے تباہ، کتنے پاکستانی فوجی مارے گئے؟ فوج نے دیا ہر سوال کا جواب

کسی بھی خطرے کا فیصلہ کن قوت سے مقابلہ کیا جائے گا۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ 10 مئی کو پاکستان کے ڈی جی ایم او نے بھارت  کے ڈی جی ایم او کو فون کرکے جنگ بندی کی پیشکش کی تھی۔ ایسے میں 10 مئی کو فوجی کارروائی روکنے کے معاہدے کے چند گھنٹے بعد ہی نئی دہلی نے ہفتے کے روز اسلام آباد پر معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام لگایا۔ سکریٹری خارجہ وکرم مسری نے ہفتے کی رات دیر گئے نامہ نگاروں کو بتایا کہ پاکستان سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ ان خلاف ورزیوں کو ختم کرنے کے لیے مناسب اقدامات کرے ، اس  صورتحال کو سنجیدگی اور ذمہ داری سےعمل کرے۔ ڈی جی ایم او نے یہاں نامہ نگاروں کو بتایا، ’’گزشتہ ہفتہ کی رات اور آج (اتوار) کی صبح ان خلاف ورزیوں کا سختی سے جواب دیا گیا اور ضرورت کے مطابق نمٹا گیا۔‘‘

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Azam Khan: اعظم خان نے ای ڈی کی گرفتاری کو سپریم کورٹ میں کیا چیلنج، فوری سماعت کی درخواست

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کا یہ مقدمہ رام پور میں ’مولانا محمد علی جوہر ٹرسٹ‘…

21 minutes ago

We have to get the Senate: سینیٹ پر قبضہ برقرار رکھنے کے لیے ٹرمپ نے جھونکی پوری طاقت، بولے ’ہمیں ہر حال میں جیتنا ہوگا‘

کینیڈا کے ساتھ تجارتی مذاکرات کے حوالے سے ٹرمپ نے کہا کہ دونوں ممالک کے…

2 hours ago

Cyclone Murasu: سائیکلون ’موراسو‘ مچائے گا تباہی، تیز ہواؤں اور سیلاب کا خطرہ، ماہی گیروں کو الرٹ

سمندری طوفان موراسو کے پیش نظر چنئی کے تمام اسکولوں میں پیر کے روز تعطیل…

2 hours ago

Florida Plane Crash Video: فلوریڈا میں طیارہ حادثہ، پائلٹ سمیت 9 افراد ہلاک، سڑک سے ٹکراتے ہی طیارہ آگ کے گولے میں تبدیل

حادثے کی ایک خوفناک ویڈیو بھی سامنے آئی ہے۔ کاروں میں بیٹھے لوگوں نے طیارے…

3 hours ago