دہلی پولیس نے ہفتہ کو ٹریفک ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے بتایا کہ منٹو روڈ دو دن تک بند رہے گا۔ دہلی ٹریفک پولیس نے ایڈوائزری میں کہا ہے کہ منٹو روڈ کناٹ پلیس کو نئی دہلی ریلوے اسٹیشن سے جوڑتی ہے۔ مرمت کےکام کی وجہ سے منٹو روڈ بند رہے گا۔ اس سڑک سے جڑے راستوں پر گاڑیوں کی آمدورفت متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
پولیس نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ٹریفک کے رہنما خطوط کے مطابق اپنے سفر کی منصوبہ بندی کریں اور ساتھ ہی ہدایات پر بھی عمل کریں۔
دہلی پولیس کی ٹریفک ایڈوائزری کے مطابق منٹو برج کے نیچے گڑھوں کی مرمت کے کام کی وجہ سے دونوں کیرج ویز 30 اگست کی رات 10 بجے سے 2 ستمبر کی صبح 7 بجے تک بند رہیں گے۔ اس دوران منٹو روڑ پر ٹریفک ڈائی ورٹ رہے گا۔
یہ دہلی ٹریفک ڈائیورژن پلان ہے
کناٹ پلیس آؤٹر سرکل منٹو روڈ-ڈی ڈی یو مارگ- ٹی پوائنٹ 1 منٹو روڈ پر کناٹ پلیس سے آنے والی ٹریفک آؤٹر سرکل کناٹ پلیس ، باراکھمبا روڈ پر رنجیت سنگھ فلائی اوور سے ہوتے ہوئے ترکمان گیٹ اور کملا مارکیٹ کی طرف ڈائی ورٹ کردیا گیا ہے۔
منٹو روڈ پر راؤنڈ اباؤٹ کملا مارکیٹ سے آنے والی تمام ٹریفک کو رنجیت سنگھ فلائی اوور سے ہوتے ہوئے رنجیت سنگھ مارگ اور بہادر شاہ ظفرمارگ (تلک برج)، ڈی ڈی یو مارگ اور بہادر شاہ ظفر مارگ (تلک پل) کی طرف موڑ دیا گیا ہے۔ پولیس نے لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ متبادل راستوں جے ایل این مارگ، برکھمبا روڈ رنجیت سنگھ فلائی اوور اور بہادر شاہ ظفر مارگ (تلک پل) سے آگے بڑھیں۔
دہلی ٹریفک پولیس نے عام لوگوں اور گاڑی چلانے والوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ منٹو روڈ کے کھلنے تک ٹریفک قوانین اور سڑک کے نظم و ضبط پرعمل کریں۔ تمام چوراہوں پر تعینات ٹریفک اہلکاروں کی ہدایات پرعمل کریں۔
بھارت ایکسپریس
اداکار کے کے مینن آنے والی اسٹریمنگ سیریز ’سیٹاڈیل: ہنی بنی‘ میں نظر آئیں گے،…
نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹسٹ میچ کی پہلی اننگ میں سرفراز خان کچھ خاص…
پورنیہ کے ایس پی کارتیکیہ شرما نے گرفتار ملزم کے بارے میں مزید کہا کہ…
کانگریس صدر ملیکا ارجن کھڑگے نے کرناٹک میں وزیراعلیٰ سدارمیا اورنائب وزیراعلیٰ ڈی کے شیوکمارکے…
اس سے قبل 15 اکتوبر کو مغربی جکارتہ میں درجنوں گھروں میں آگ لگنے سے…
ہردیپ سنگھ پوری نے کہا کہ پی ایم نریندر مودی کی قیادت میں، ہندوستان میں…