ہریا نہ میں اتحاد پر بات چیت ، دہلی میں عام آدمی پارٹی کو لگا جھٹکا ، ایم ایل اے راجندر گوتم کانگریس میں شامل
عام آدمی پارٹی کی دہلی حکومت میں وزیر رہ چکے راجندر پال گوتم کانگریس میں شامل ہوں گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق راجندر پال گوتم آج صبح 11.30 بجے کانگریس پارٹی میں شامل ہوئے ۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ اکتوبر 2022 میں راجندر پال گوتم نے ہندو دیوتاؤں سے متعلق اپنے بیان پر تنازعات میں پھنسنے کے بعد دہلی حکومت کے وزیر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ انہوں نے اپنا استعفیٰ سوشل میڈیا پر شیئر کیا تھا۔
وہ راجندر پال گوتم کے ساتھ کانگریس میں ہوئے شامل
ذرائع کے مطابق کئی لیڈرآج کانگریس ہیڈکوارٹر میں پارٹی کی رکنیت لے لی ہے۔ اس میں آپ ایم ایل اے راجندر پال گوتم بھی شامل ہیں۔ ہریانہ انتخابات سے پہلے پہلوان ونیش پھوگاٹ اور بجرنگ پونیا بھی آج کانگریس میں ہو گئے ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ کانگریس ہریانہ انتخابات میں ونیش پھوگٹ کو ٹکٹ دے سکتی ہے، جب کہ بجرنگ پارٹی کے لیے مہم چلائیں گے۔
اس کا فیصلہ کانگریس ہائی کمان کی میٹنگ میں کیا جائے گا
اس کے علاوہ ہریانہ انتخابات کو لے کر آج کانگریس ہائی کمان کی میٹنگہوئی ہے۔ اس میٹنگ میں سماج وادی پارٹی اور عام آدمی پارٹی کے ساتھ اتحاد پر حتمی فیصلہ لیا جانا ہے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا جائے گا کہ اتحاد ہوگا یا نہیں اگر ایسا ہوا تو آپ کو کتنی سیٹیں ملیں گی۔ اس میٹنگ میں کانگریس صدر ملکارجن کھرگے، راہل گاندھی سمیت کئی بڑے لیڈر موجود ہوں گے۔ اس میٹنگ کے بعد ہی کانگریس کی پہلی فہرست جاری کی جائے گی۔
بھارت ایکسپریس
سربیا میں طلبہ ایک طویل عرصے سے اقتدار میں موجود لیڈروں کو ہٹانے کی کوششوں…
چیمبر میں گیس کا اخراج ہونے کے باعث تمام افراد بے ہوش ہوگئے۔ واقعے کی…
دہلی ٹریفک پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ریلی کے دوران متاثرہ…
دہلی کی وزیر اعلیٰ کے دفتر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اس کی…
ڈاکٹر ششی دوبے نے بہتر نیند کے لیے مثبت سوچ کی اہمیت پر زور دیا۔…
موسم صاف رہنے کے باوجود دہلی– این سی آر کے لوگوں کو فضائی آلودگی سے…