سیاست

Atishi to resign as CM: دہلی کی وزیر اعلیٰ آتشی نے عہدے سے  دیا استعفیٰ

 دہلی کی موجودہ وزیر اعلیٰ آتشی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ وہ 11 بجے ایل جی سیکرٹریٹ پہنچیں۔ جہاں انہوں نے ایل جی وی کے سکسینہ کو اپنا استعفیٰ پیش کیا۔

دہلی کے اگلے وزیر اعلی کے نام کو حتمی شکل دینے کے لیے بی جے پی امت شاہ کی رہائش گاہ پر میٹنگ بھی کر رہی ہے۔ بی جے پی صدر جے پی نڈا وزیر داخلہ کے گھر پہنچ گئے ہیں۔
ہفتہ کو آنے والے انتخابی نتائج میں بی جے پی کو 48 اور عام آدمی پارٹی کو 22 سیٹیں ملی ہیں۔ بی جے پی کی طرف سے ابھی وزیر اعلیٰ کے نام کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

دہلی اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کو اکثریت حاصل ہوئی ہے۔ اکثریت 36 ہے۔ بی جے پی 26 سال بعد 70 میں سے 48 سیٹیں جیت کر اقتدار میں واپس آئی ہے۔ عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کو 40 سیٹوں کا نقصان ہوا اور وہ 22 سیٹوں پر سمٹ گئی۔

دہلی میں کانگریس کو زیورو  ملا ،لیکن اس نے آپ پارٹی کو ضرور شکست دی۔  14 سیٹوں پر عام آدمی پارٹی کی شکست کا مارجن کانگریس کو ملنے والے ووٹوں سے کم ہے۔ یعنی اگرعام آدمی پارٹی اور کانگریس کے درمیان اتحاد ہوتا تو دہلی میں اتحاد کی سیٹیں 37 اور بی جے پی 34 سیٹوں تک محدود رہتی۔

مودی دو ملکوں کے دورے پر جا رہے ہیں۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ دہلی کے وزیر اعلیٰ کی حلف برداری کی تقریب ان کی واپسی کے بعد ہی ہوگی۔ اس میں بی جے پی کی حکومت والی ریاستوں کے وزیر اعلیٰ کو شامل کیا جا سکتا ہے۔

بھرات ایکسپریس

Bharat Express

Recent Posts

Delhi Air Quality: دہلی کی ہوا پھر ہوئی زہریلی، اکتوبر کا پہلا ہفتہ 3 سال میں سب سے زیادہ آلودہ، اوسط اے کیو آئی 171 ریکارڈ

مانسون کی رخصتی کے ساتھ دارالحکومت کی فضائی آلودگی میں اضافہ، 2025 کے مقابلے اس…

2 hours ago

Rahul Gandhi First Reaction After Detained: حراست سے رہائی کے بعد راہل گاندھی کا پہلا ردعمل، کہا-پارلیمنٹ، سڑک اور جنتر منتر پر مضبوطی سے ڈٹے ہیں‘

الیکشن کمیشن کے معاملے پر انڈیا اتحاد کے ارکان پارلیمنٹ کا احتجاج دوسرے روز بھی…

2 hours ago

Smriti Mandhana: کپتانی ملنے کے بعد اسمرتی مندھانا کا ہرمن پریت کور کے نام پیغام، کہا- مل کر مزید کامیابیاں حاصل کریں گے

بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم کی نئی کپتان اسمرتی مندھانا نے سابق کپتان ہرمن پریت کور…

3 hours ago

Ajit Agarkar Farewell: ’تاریخ آپ کے ساتھ زیادہ نرمی برتے گی‘، اگرکر کی رخصتی پر گمبھیر کے ایک جملے نے کھینچی توجہ

اجیت اگرکر: چیف سلیکٹر کے عہدے سے اجیت اگرکر کے ہٹنے کے بعد گوتم گمبھیر…

3 hours ago

CM Hemant Soren Mother Passes Away: جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی والدہ روپی سورین کا انتقال، سیاسی حلقوں میں سوگ کی لہر

روپی سورین کے انتقال کی خبر سامنے آتے ہی جھارکھنڈ کے سیاسی اور سماجی حلقوں…

3 hours ago

Russia-Ukraine War: روس کا بڑا فضائی حملہ، کیف سمیت 12 علاقوں میں تباہی، 4 بچوں سمیت 19 افراد ہلاک

روس-یوکرین جنگ: روس نے بدھ کی صبح یوکرین کے دارالحکومت کیف سمیت کئی شہروں اور…

4 hours ago