امریکہ نے اسرائیل کو 7.4 ارب ڈالر سے زائد مالیت کے میزائلوں، بموں اور دیگر ہتھیاروں کی فروخت کی منظوری دے دی ہے۔یو ایس ڈیفنس سیکیورٹی کوآپریشن ایجنسی (ڈی ایس سی اے) کے مطابق محکمۂ خارجہ نے اسرائیل کو 6.75 ارب ڈالر مالیت کے بموں، گائیڈینس کٹس اور فیوزز جب کہ 66 کروڑ ڈالر کے ہیل فائر میزائلز فروخت کرنے کی منظوری دی ہے۔ڈی ایس سی اے نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بموں کی مجوزہ خریداری اسرائیل کی موجودہ و مستقبل کے خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت کو بہتر بنائے گی اور اس کے تحفظ کو مضبوط بنانے کے ساتھ علاقائی خطرات کا مقابلہ کرنے کی ضرورت کو پورا کرے گی۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ میزائلوں کی خریداری سرحدی حفاظت، اہم تنصیبات اور آبادی کے دفاع میں اسرائیلی فضائیہ کی صلاحیت کو بڑھائے گی۔
امریکی میڈیا کے مطابق محکمہ خارجہ نے کانگریس کے جائزے کے بغیر اسرائیل کو اسلحہ فروخت کا اعلان کیا۔میڈیا رپورٹ میں کہا گیا کہ اسرائیل کو فروخت کیے جانے والے اسلحہ میں ہزاروں ہیل فائر میزائل اور بم شامل ہیں۔امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ اعلان اسرائیلی وزیراعظم کی صدر ٹرمپ اور دیگر حکام سے ملاقات کے بعد کیا گیا۔
خیال رہے کہ سابق صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ نے اپنے دور میں اسرائیل کو 20 ارب ڈالر کے اسلحے کی فروخت کی منظوری دی تھی۔واضح رہے کہ امریکی محکمہ خارجہ نے اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ خطے میں روس یوکرین جنگ اور غزہ کی صورتحال کے بعد امریکی اسلحے کی فروخت میں ریکارڈ اضافہ ہوا تھا۔چند روز قبل اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل کے روکے گئے ہتھیاروں کو جاری کردیا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
ایسوسی ایشن کے مطابق اتوار تک نیپال میں چار روز سے جاری موسلا دھار بارش،…
ریئلٹی شو ’رائز اینڈ فال‘ کے سیزن 2 میں اس وقت ہنگامہ مچ گیا جب…
اے آئی ٹی سی کے نام اور ’پھول اور گھاس‘ انتخابی نشان پر دونوں دھڑوں…
اُجّین: مدھیہ پردیش کے اُجّین میں شاہی مسجد کے ایک حصے کو سڑک چوڑی کرنے…
نیپال کے پہاڑی اور ترائی علاقوں میں مسلسل بارش کے بعد بہار کے میدانی علاقوں…
ایشین گیمز میں ایشا کا یہ تیسرا سلور میڈل ہے۔ اس سے قبل انہوں نے…