پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے درمیان وزارت دفاع میں اہم میٹنگ ہورہی ہے۔ اس اعلیٰ سطحی اجلاس میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان اور چیف آف ڈیفنس اسٹاف بھی شریک ہیں۔ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے بھارتی فوج کو پاک فوج کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایت کی ہے۔
ایل او سی پر فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے
بھارتی فوج کی جانب سے شروع کیے گئے آپریشن سندور کے بعد پاکستان کی جانب سے ایل او سی پر فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے، جس کا بھارتی فوج بھرپور جواب دے رہی ہے۔ اس دوران پاکستانی فوج نے ڈرونز سے 26 مقامات پر حملے کیے ، قابل ذکر بات یہ ہے کہ فوج کے فضائی دفاعی نظام نے ان تمام ڈرون حملوں کو فضا میں ہی ناکام بنا دیا۔ ان حملوں کے جواب میں بھارت نے پاکستان کے 4 ایئربیس پر حملے کئے۔
فوجی ذرائع کے مطابق بھارتی ایس-400 فضائی دفاعی نظام نے پاکستان کی جانب سے داغی گئی آٹھ میزائلوں کو فضاء میں ہی تباہ کر دیا۔ یہ تمام میزائل حملے جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں کو نشانہ بنانے کے لیے کیے گئے تھے۔ تینوں افواج کے سربراہان نے وزیر دفاع کو جموں و کشمیر سے لے کر راجستھان تک پاکستانی حملوں اور بھارتی جوابی کارروائیوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔
پاکستان کی ایل او سی پر فائرنگ
ذرائع کے مطابق ہفتے کے روز پاکستان کی جانب سے بھارت کے 26 مقامات پر حملے کے فوراً بعد بھارت نے جوابی کارروائی کی۔ لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر کئی مقامات پر اب بھی وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
گزشتہ رات پاکستان نے جموں و کشمیر، پٹھان کوٹ، فیروز پور، کپورتھلہ، جالندھر، جیسلمیر اور مغربی سرحد سے متصل کئی علاقوں میں بھارتی فوجی ٹھکانوں پر ڈرون، راکٹ، میزائل اور لڑاکا طیاروں کے ذریعے حملے کی کوشش کی، مگر بھارت کے جدید ایس-400 دفاعی نظام نے ان سب کو مؤثر انداز میں روک دیا۔
بھارت ایکسپریس اردو
سی جے پی کے لیڈر ابھجیت دیپکے نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کا…
پنجاب کے ایک کسان خاندان سے تعلق رکھنے والی ہرجندر کور نے مشکلات کے باوجود…
پوسٹر میں سماج وادی پارٹی کی حکومت کے دوران خواتین کی سلامتی کے لیے شروع…
راہل گاندھی نے سپریم کورٹ سے درخواست کی ہے کہ جب تک عرضی میں اٹھائے…
دہلی ٹریفک پولیس نے واضح کیا ہے کہ یہ وہ مقامات ہیں جہاں ٹریفک متاثر…
ٹرسٹ کے سکریٹری عاصم رضا کے مطابق ایوارڈ آئندہ یکم نومبر کو دوپہر ڈھائی بجے…