پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس جاری ہے۔ پیر کو وقف بورڈ ترمیمی بل سمیت کئی اہم بل پیش کیے جائیں گے۔ گزشتہ ایک ہفتے سے اپوزیشن اور حکمراں جماعتوں کے درمیان گرما گرم بحث کے بعد اس بات کا قوی خدشہ ہے کہ پیر کو بھی ایوان میں ہنگامہ آرائی کا امکان ہے۔ اس سے پہلے نگینہ کے ایم پی اور بھیم آرمی چیف چندر شیکھر آزاد نے اس بل پر پر اپنا ریکشن ظاہر کیا ہے۔
ایم پی چندر شیکھر آزاد نے کہا، ‘میڈیا رپورٹس کے مطابق، مرکزی حکومت وقف بورڈ کی جائیدادوں کو کنٹرول کرنے کے لیے بل لا سکتی ہے’، انھوں نے کہا، ‘مرکز، اتر پردیش اور بی جے پی کی تمام ریاستی حکومتیں مسلمانوں کے لیے کتنی دوست ہیں، یہ کسی کے چھپا نہیں ہے، میں آپ کا مقصد ان طبقات کو کمزور کرنا ہے ، طاقت ور نہیں ۔
قانون سازی کے ایجنڈے پر کوئی اپ ڈیٹ نہیں
رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مرکزی حکومت پارلیمنٹ میں وقف ایکٹ میں ترامیم کی تجویز بھی دے سکتی ہے ،جس سے وقف بورڈ کے جائیداد کو نامزد کرنے کا اختیار محدود ہو سکتا ہے۔ ان تبدیلیوں میں جائیداد کے دعووں کے لیے لازمی تصدیق شامل ہوگی۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ حکومت کی جانب سے اس حوالے سے کوئی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔ پیر سے اجلاس شروع ہونے سے پہلے قانون سازی کے ایجنڈے میں اس بارے میں کوئی اپ ڈیٹ نہیں کیا گیا ہے۔ اتوار کو رپورٹ میں سرکاری حکام کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ یہ قدم مسلم کمیونٹی کے مطالبات کے مطابق ہے۔
یہ بھی پڑھیں:’’بی جے پی حکومت وقف بورڈ کی املاک پر کرنا چاہتی ہے قبضہ‘‘، مسلم لیگ کے نیشنل سیکریٹری کا بڑا الزام
بورڈز کے اختیارات میں توسیع کی گئی
واضح رہے کہ سال 2013 میں کانگریس حکومت نے وقف ایکٹ 1995 میں ترامیم کے ذریعے وقف بورڈ کے اختیارات میں توسیع کی تھی، جو مسلم قانون کے تحت مذہبی یا خیراتی مقاصد کے لیے مختص جائیدادوں کو ریگولیٹ کرتا ہے۔
نئی ترامیم کا مقصد مرکزی وقف کونسل اور ریاستی بورڈز میں خواتین کی نمائندگی کو بڑھانا، ضلع مجسٹریٹس کے ساتھ جائیدادوں کی نگرانی کے اقدامات کرنا اور جائیداد کے سروے میں تاخیر کو ختم کرنا ہے۔
بھارت ایکسپریس
لندن میں امریکی سفارت خانہ نے کہا کہ مقامی افسرلندن میں امریکی سفارت خانہ کے…
ایڈوکیٹ وجے اگروال نے اس کیس کا ہندوستان میں کوئلہ گھوٹالہ اور کینیڈا کے کیسوں…
بی جے پی لیڈرونود تاؤڑے نے ووٹنگ والے دن ان الزامات کوخارج کرتے ہوئے کہا…
سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…
آسٹریلیا کو ابھی تک پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…
کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…