India Canada Row: انڈیا اور کینیڈا کا تنازع کافی طول پکڑ تا جارہا ہے ۔ خالصتانی معاملے کو لے کر دونوں ممالک کے تعلقات میں تلخی بڑھتی جارہی ہے ۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ بھارت نے کینیڈا کی حکومت کو اپنے 40 سفارت کاروں کو واپس بلانے کی ہدایت کی ہے۔ اگر اسے 10 اکتوبر تک واپس نہ بلایا جاتا ہے تو ان کا سفارتی چھوٹ کوواپس لے لیا جائے گا۔
40 سفارت کاروں کو واپس بلانے کو کہا
قابل ذکر بات یہ ہے کہ آپ کو بتاتے چلیں کہ اس وقت بھارت میں کینیڈا کے 62 سفارت کار کام کر رہے ہیں۔ جن میں سے بھارت سے 40 سفارت کار کوواپس بلانے کے لئے کہا گیا ہے۔ اس سے قبل بھارت نے کینیڈین شہریوں کے لیے ویزا سروسز پر پابندی لگا دی تھی۔ وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باغچی نے کہا تھا کہ ہندوستان میں کینیڈا کا سفارتی عملہ کینیڈا میں ہندوستان کے سفارتی عملے سے بڑا ہے اور ان میں برابری ہونی چاہئے۔
بھارت نے کینیڈا کے خلاف کی سخت کارروائی
پی ایم جسٹن ٹروڈو کے بیان کے بعد کینیڈا نے بھارتی سفارتکار کو ملک بدر کر دیا تھا۔ جس کے بعد بھارت نے سخت ایکشن لیتے ہوئے کینیڈین سفارت کاروں کو 5 دن میں ملک چھوڑنے کو کہا۔ اس کے بعد بھارت نے کینیڈین شہریوں کے ویزوں پر پابندی لگا دی تھی۔
ہردیپ سنگھ نجر بھارت مخالف ایجنڈا چلا رہا تھا
خالصتانی دہشت گرد ہردیپ سنگھ نجرکو کینیڈا کے شہر سرے میں نامعلوم شرپسندوں نے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ یہ واقعہ اس سال جون کے مہینے میں پیش آیا۔ ہر دیپ سنگھ نجر سرے میں واقع گرودوارہ میں بیٹھ کر بھارت مخالف سرگرمیاں انجام دے رہا تھا۔ اس کے علاوہ ہردیپ سنگھ نجرپاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی سے بھی رابطے میں تھا۔
جسٹن ٹوڈو نے ہر دیپ سنگھ نجر کے قتل کے حوالے سے دیا تھا بیان
آپ کو بتاتے چلیں کہ کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا تھا کہ خالصتانی دہشت گرد ہردیپ سنگھ نجرکے قتل کے پیچھے ہندوستانی خفیہ ایجنسیوں کا ہاتھ ہے۔ جس کے بعد بھارت نے سخت اعتراض ظاہر کیا تھا۔ ہندوستان نے کہا تھا کہ جسٹن ٹروڈو کا بیان سیاسی طور پر محرک اور مکمل طور پر بے بنیاد ہے۔
بھارت ایکسپریس
“کینیڈا اپنے 40 سفارت کاروں کو 10 اکتوبر تک واپس بلا ئے ،نہیں تو، خالصتانی تنازع پر ہندوستان نے پھرسختی دکھائی
آئی آئی ٹی کانپور میں 29 اکتوبر سے یکم نومبر تک سالانہ ثقافتی میلہ ’انتراگنی…
بھارتی مردوں نے 50-23 سے کامیابی حاصل کی، جبکہ خواتین ٹیم نے نائجیریا کو 38-10…
مدھیہ پردیش کے نیمچ ضلع میں لکھ پتی دیدی اسکیم کے مثبت نتائج سامنے آ…
FRRO کی جانب سے عمران خان کو بھارت چھوڑنے کا نوٹس ملنے کے بعد معاملہ…
الیکشن کمیشن نے کہا کہ ووٹر لسٹوں کی خصوصی گہری نظرثانی (SIR) سے متعلق تینوں…
پریاگ راج میں منعقدہ عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے آزاد سماج پارٹی (کانشی رام)…