سیاست

Gujarat Incident: گجرات میں مسافروں کی بس پانی کے تیز بہاؤ میں پھنسی، اس طرح 29 مسافر وں کو بچایا گیا

گجرات میں بارش کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔ اس بارش کی وجہ سے کل رات کچھ لوگوں کی جانیں خطرے میں پڑ گئیں۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ  بھاو نگر کے کولیادکے قریب مالیشری ندی کی سطح آب میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ اس کے بعد مسافروں سے بھری بس پانی کے تیز بہاؤ میں پھنس گئی۔ ذرائع کے مطابق جب بس پانی کے بہاؤ میں پھنس گئی تو اس میں 29 مسافر سوار تھے جن کی جان کو خطرہ بنا ہوا تھا۔ لیکن یہ اطمینان کی بات ہے کہ سخت محنت کے بعد اب NDRF نے سب کو بچا لیا ہے۔ آئیے آپ کو اس واقعے کے بارے میں تفصیلی معلومات دیتے ہیں۔

مسافروں سے بھری بس بہتے پانی میں پھنس گئی

آپ کو بتا دیں کہ مالیشری ندی میں پانی کی سطح بڑھنے کے بعد ایک بس جس میں 29 مسافر سوار تھے پانی کے تیز بہاؤ میں پھنس گئے۔ رات گئے بہتے پانی میں بس پھنس جانے سے تمام مسافروں کی جان خطرے میں پڑ گئی۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ بس میں سوار تمام مسافر تمل ناڈو کے رہنے والے تھے۔ یہ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم کو ٹرک کے ساتھ موقع پر روانہ کیا گیا۔ وہاں ریسکیو ٹیم نے تمام افراد کو بس سے اتار کر ٹرک میں لایا گیا،قابل ذکر بات یہ ہے کہ پانی کا بہاؤ اتنا زیادہ تھا کہ ٹرک بھی پانی میں پھنس گیا۔

این ڈی آر ایف نے تمام لوگوں کو بچایا

مسافروں اور انہیں بچانے گئی ریسکیو ٹیم کے پانی کے تیز بہاؤ میں پھنس جانے کے بعد این ڈی آر ایف نے ریسکیو آپریشن شروع کیا۔ اس آپریشن میں تقریباً 2 گھنٹے لگے ،لیکن یہ اطمینان کی بات ہے کہ این ڈی آر ایف نے تمام لوگوں کو بحفاظت بچا لیا۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ پانی کے تیز بہاؤ کے درمیان لوگوں کو بچانے کے لیے این ڈی آر ایف نے ایک انسانی زنجیر بنائی اور اس کے ذریعے سبھی کو بحفاظت باہر نکالا گیا۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Agreements signed with Kuwait: پی ایم مودی کے دورے کے دوران کویت کے ساتھ دفاع، ثقافت، کھیل سمیت کئی اہم شعبوں میں معاہدوں پرہوئے دستخط

ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…

4 hours ago

بھارت کو متحد کرنے کی پہل: ایم آر ایم نے بھاگوت کے پیغام کو قومی اتحاد کی بنیاد قرار دیا

مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور

5 hours ago