ہریانہ میں گزشتہ 10 سالوں سے بی جے پی کی حکومت ہے۔ اس سے پہلے یہاں کانگریس کاراج تھا۔ اب اسمبلی انتخابات قریب ہیں اور اس بار کہا جا رہا ہے کہ کانگریس اقتدار میں واپس آسکتی ہے۔ اس دوران راہل گاندھی نے اپنے ایکس ہینڈل پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بی جے پی حکومت پر حملہ بولا۔ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے ایک لمبا کیپشن لکھا۔
راہل گاندھی نے لکھا، ‘لاکھوں خاندان اپنے پیاروں سے الگ ہو کر بی جے پی کے ذریعے پھیلائی گئی ‘بے روزگاری کی بیماری’ کی قیمت ادا کر رہے ہیں۔ امریکہ کے اپنے دورےکے دوران ہریانہ کے نوجوانوں سے ملاقات کی جو اپنے خاندانوں سے دور ایک غیر ملک میں زندگی گزار رہے ہیں۔ ہندوستان واپسی پر جب اپنے اہل خانہ سے ملا تو ان کی آنکھیں درد سے چھلک گئیں۔ مواقع کی کمی نے بچوں سے باپ کا سہارا اور بڑوں سے بڑھاپے کا سہارا چھین لیا ہے۔
10 سال کا ذکر کیا
انہوں نے مزید لکھا کہ گزشتہ 10 سالوں میں بی جے پی نے ہریانہ سمیت ملک کے نوجوانوں سے روزگار کے مواقع چھین کر ان کے ساتھ سخت ناانصافی کی ہے۔ ٹوٹے اعتماد اور شکست خوردہ دل کی وجہ سے نوجوان ‘تشدد کا سفر’ کرنے پر مجبور ہیں۔ اپنے گھروں سے جدا ہونے والے ان ہجرت کرنے والے پرندوں کو اگر اپنے ہی ملک میں اپنے ہی لوگوں کے درمیان روزی کمانے کا موقع ملے یہ کبھی اپنا وطن نہیں چھوڑیں گے۔ ہمارا عزم ہے کہ کانگریس کی حکومت بنتے ہی ہم ہریانہ میں ایسا نظام بنائیں گے ،جس میں نوجوانوں کو اپنے خوابوں کی تعاقب میں اپنے پیاروں سے دور نہیں رہنا پڑے گا۔
بھارت ایکسپریس
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…
امریکن سول لبرٹیز یونین اور دیگر گروپوں نے نیو ہیمپشائر کے شہر کونکورڈ میں اس…
اس کیس کی تحقیقات 2018 میں شروع کی گئی تھیں۔صالح ابو نابوت کے بیٹے عمر…
اسرائیلی اپوزیشن لیڈر یائر لیپڈ نے آرمی چیف کے اس اعلان کو بنیاد بناتے ہوئے…
دہلی کے ایوان غالب آڈیٹوریم میں مسلم راشٹریہ منچ (ایم آر ایم) کے زیراہتمام منعقدہ…
سیف علی خان پر حملے کے معاملے پر مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے…