سیاست

Thane Firing: بی جے پی ایم ایل اےگرفتار، 6 کے خلاف ایف آئی آر

Thane Firing:مہاراشٹر کے ٹھانے ضلع کے الہاس نگر تھانے میں فائرنگ کے معاملے میں پولیس نے بڑی کارروائی کی ہے۔ پولیس نے بی جے پی ایم ایل اے گنپت گایکواڑ کو ٹھانے میں فائرنگ کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔ چیف منسٹر ایکناتھ شندے کی زیرقیادت شیوسینا کا ایک مقامی لیڈر  نےجمعہ کی رات دیر گئے ٹھانے ضلع کے ایک پولیس اسٹیشن کے احاطے میں فائرنگ میں زخمی ہوگیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق یہ واقعہ الہاس نگر کے ہل لائن پولیس اسٹیشن میں رات تقریباً 10.30 بجے پیش آیا۔ اس واقعے میں ایک حریف سیاستدان ملوث تھا۔ ذرائع نے بتایا کہ اس فائرنگ میں شیو سینا لیڈر مہیش گائیکواڑ زخمی ہوئے ہیں اور انہیں ٹھانے شہر کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

معاملے کی جانکاری دیتے ہوئے ڈی سی پی سدھاکر پاٹھارے نے کہا کہ بی جے پی ایم ایل اے گنپت گائیکواڑ اور شیو سینا شندے دھڑے کے لیڈر مہیش گائیکواڑ کے درمیان کسی بات پر جھگڑا ہوا تھا۔ اس سلسلے میں وہ تھانے پہنچ گئے۔ لیکن تھانے میں ان کے درمیان جھگڑا اتنا بڑھ گیا کہ بی جے پی ایم ایل اے گنپت گائیکواڑ نے شیو سینا شندے دھڑے کے لیڈر مہیش گائیکواڑ پر گولی چلا دی۔ زخمی مہیش گائیکواڑ کو فوری طور پر اسپتال  لے جایا گیا ۔ جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

’مہاراشٹر کو جنگل راج بنایا جا رہا ہے‘

شیو سینا (یو بی ٹی) کے رہنما آنند دوبے کا ردعمل بی جے پی کے ایم ایل اے گنپت گائیکواڑ کی جانب سے شیو سینا شندے دھڑے کے رہنما مہیش گائیکواڑ پر گولی چلانے کے معاملے پر سامنے آیا۔انہوں نے کہا کہ مہاراشٹرا کو جنگل راج بنایا جا رہا ہے

آنند دوبے نے کہا کہ یہ کتنی بدقسمتی کی بات ہے کہ ایک ایم ایل اے جس کو لاکھوں لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنے کی ضرورت ہے وہ لوگوں کو گولی مار رہا ہے۔ 3 انجن والی حکومت میں دو پارٹیوں کے لیڈر آپس میں لڑ رہے ہیں اور ایک دوسرے کو مارنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ایک لحاظ سے، دونوں انجن فیل ہو رہے ہیں۔ ہماری ریاست کس سمت بڑھ رہی ہے؟ کیا یہ جنگل راج کی طرح نہیں؟

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

INDIA Alliance Rally: ’عوامی مواخذے‘ کے بعد اتوار کو رام لیلا میدان میں ’انڈیا‘ اتحاد کی عظیم ریلی

چیف الیکشن کمشنر (سی ای سی) گیانیش کمار کے خلاف اپوزیشن اتحاد ’انڈیا‘ کی جانب…

2 hours ago

نیشنل کانفرنس میں بغاوت کے آثار، عمرعبداللہ کے لئے بڑا جھٹکا، 15 سے زائد اراکین اسمبلی کی خفیہ میٹنگ

خفیہ میٹنگ کی اطلاعات کے بعد کوئی بھی رکن اسمبلی کھل کرکیمرے کے سامنے قیادت کے…

3 hours ago

جو ہمیں دوسرے درجے کا شہری بنانا چاہتے ہیں، وہ دراصل ملک کے دشمن ہیں: مولانا محمود مدنی نے کیوں کہی یہ بڑی بات؟

جمعیۃ علماء ہند کی مجلسِ منتظمہ کے دو روزہ اجلاس میں ملک کی موجودہ صورت…

3 hours ago

Guwahati GMCH: کیا کینسر کے علاج میں آئے گی بڑی پیش رفت؟ آسام میں ملک کا پہلا سرکاری پروٹون بیم تھراپی مرکز قائم کرنے کی تیاری

آسام کے گوہاٹی میڈیکل کالج (جی ایم سی ایچ) میں ہندوستان کا پہلا سرکاری اور…

4 hours ago

Gold-Silver Rate: سونا اور چاندی کی قیمتیں 12 ماہ کی کم ترین سطح پر، بڑی گراوٹ سے بازار میں ہلچل،کیا یہی ہے خریداری کا صحیح وقت؟

کموڈیٹی مارکیٹ میں زبردست فروخت کے دباؤ کے باعث سونے اور چاندی کی قیمتوں میں…

4 hours ago