قومی

Crime Branch team of Delhi Police reaches CM Arvind Kejriwal’s residence: اروندکجریوال کے گھر کے باہر نوٹس لے کر کھڑی ہے کرائم برانچ کی ٹیم

دہلی کرائم برانچ کی ٹیم وزیر اعلی اروند کیجریوال کی رہائش گاہ پہنچ گئی ہے۔ جمعہ کی دیر رات بھی کرائم برانچ کی ٹیم ایک نوٹس لے کر وزیراعلیٰ کی رہائش گاہ (اروند کیجریوال کی رہائش گاہ) پہنچی تھی، لیکن چونکہ کسی کو نوٹس نہیں ملا، اس لیے دہلی پولیس رات کو وہاں سے واپس آگئی۔ فی الحال پولیس نے دہلی کے وزیر اعلی کی رہائش گاہ پر سیکورٹی بڑھا دی ہے۔

آپ کو بتا دیں کہ کرائم برانچ کی ٹیم بھی جمعہ کی شام دیر گئے سی ایم اروند کیجریوال کے گھر نوٹس دینے پہنچی تھی۔ سی ایم کی رہائش گاہ پر کسی نے بھی اے سی پی کی قیادت والی ٹیم کی نوٹس کو قبول نہیں کیا تھا۔ذرائع سے موصولہ اطلاع کے مطابق کرائم برانچ کی ٹیم کل رات نوٹس لے کر وزیر آتشی کی رہائش گاہ بھی پہنچی تھی۔ وہاں بھی کسی نے نوٹس نہیں لیا۔ ایسے میں کل رات کرائم برانچ کی ٹیم دونوں جگہوں سے خالی ہاتھ لوٹی تھی۔اس لئے آج سی ایم کجریوال کی رہائش گاہ پر پھر سے  نوٹس لے کر ٹیم پہنچی ہوئی ہے اور یہ پورا معاملے کجریوال کی طرف سے ایم ایل اے کے خرید وفروخت کے الزام سے متعلق ہے جس میں کجریوال نے الزام لگایا تھا کہ بی جے پی نے ان کے ایم ایل اے کو خریدنے کیلئے 25-25 کروڑ روپئے کا آفر دیا تھا۔،اسی سلسلے میں جانچ کے تحت باضابطہ طور پر یہ نوٹس دینے کی کوشش کی جارہی ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Delhi Assembly Election 2025: اروند کیجریوال کے خلاف بی جے پی امیدوار طے؟ دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی امیدواروں کی پہلی فہرست تیار!

دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…

21 seconds ago

Delhi Riots 2020 Case: دہلی فسادات 2020 کے ملزم رہے دو مسلم نوجوان باعزت بری

صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…

33 minutes ago