سیاست

UP Politics: مسلم ووٹروں کو اپنی جانب راغب کرنے میں مصروف بی جے پی، اب اردو میں پڑھنے کو ملے گی پی ایم مودی کی ‘من کی بات’

UP Politics: لوک سبھا انتخابات   2024 کو لے کر سبھی  پارٹیاں  تیاریوں میں مصروف ہیں ۔ تمام سیاسی پارٹیوں کی نظر انتخابات میں مسلم ووٹروں پر ہوتی ہے۔ بی جے پی بھی مسلم ووٹروں کو راغب کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ اس کے لیے بی جے پی نے ایک بار پھر اپنے سب سے بڑے اسٹار پرچارک پی ایم مودی کو اپنا چہرہ بنانے کی تیاری کر لی ہے۔ پی ایم مودی کی من کی بات کے اقساط اردو میں چھاپوا کر بی جے پی نے مسلم کمیونٹی کے زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچنے کی تیاری کی ہے۔

بی جے پی پہلے ہی پسماندہ مسلمانوں کو لبھانے  میں کافی پہلے سے  لگی ہوئی ہے۔ پارٹی کی کوشش ہے کہ پسماندہ مسلمانوں کے ہر ووٹر تک پہنچ کر انہیں مودی حکومت کی گزشتہ 9 سال کی کامیابیوں کے بارے میں بتائے۔

بی جے پی مسلم ووٹروں کو راغب کرنے میں مصروف ہے

مسلم ووٹروں کو اپنی جانب متوجہ کرنے کی بی جے پی کی اس کوشش کو اپوزیشن ایک مجبوری کے طور پر دیکھ رہی ہے۔ اکھلیش یادو کی سماج وادی پارٹی جو مسلمانوں کی خوشامد کی سیاست کر رہی ہے، اپنے ووٹروں کی کھسکتی ہوئی زمین کو دیکھ کر اپنا کھیل کھیل رہی ہے۔

اس کے ساتھ ہی پسماندہ سماج کا ایک اور طبقہ یہ بھی کہہ رہا ہے کہ مودی کی من کی بات کتاب کا اردو ترجمہ صرف دیکھنے اور چھاپنے تک محدود ہے۔ پسماندہ سماج کی نبض پکڑنے کے لیے بی جے پی کو بہت محنت کرنی ہوگی۔ اگر زمینی سطح پر کام نہیں ہوتا ہے تو بی جے پی کو اس حکمت عملی سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔

جس طرح سے بی جے پی پسماندہ سماج کو لے کر سنجیدہ ہے اور اسے اپنی طرف متوجہ کرنے کی کوششیں کر رہی ہے۔ اس کا کیا اثر ہو گا۔ یہ تو 2024 کے انتخابی نتائج کے بعد پتہ چلے گا، لیکن من کی بات کو اردو میں مسلم ووٹروں تک پہنچانا بی جے پی کی سوشل انجینئرنگ کا ایک نیا فارمولا ضرور ثابت ہو سکتا ہے۔

-بھارت ایکسپریس

Bharat Express

Recent Posts

Delhi High Court: اناؤ کیس کے مجرم کلدیپ سنگھ سینگر کو دہلی ہائی کورٹ نے دی عبوری ضمانت

دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…

2 hours ago

Actor Threaten By Email: راجپال یادو، ریمو ڈی سوزا اور سوگندھا مشرا کو ملی دھمکی، پاکستان سے آئی ای میل

ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…

2 hours ago

IND vs ENG 1st T20: پہلے T20 میں ٹیم انڈیا کی شاندار جیت، 7 وکٹوں سے جیتی ٹیم انڈیا

ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…

3 hours ago

Delhi Election 2025: ترلوک پوری میں جب اذان ہوئی تو اروند کیجریوال نے درمیان میں ہی روک دی اپنی تقریر

ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…

3 hours ago

Jalgaon Train Accident: جلگاؤں پشپک ٹرین حادثہ میں کیسے ہوئی اتنی اموات؟ ریلوے نے دی واقعے کی مکمل معلومات

یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…

3 hours ago

IND vs ENG T20: ارشدیپ سنگھ نے رقم کی تاریخ، توڑا بڑا ریکارڈ، بن گئے ٹیم انڈیا کے نمبر 1 بولر

ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…

4 hours ago