قومی

Rajasthan Budget 2023: اشوک گہلوت نے عوام کے لئے کھولا خزانہ، 500 روپئے میں گیس سلینڈر، 100 یونٹ بجلی مفت، 25 لاکھ روپئے تک کا علاج مفت دینے کا اعلان

Rajasthan CM Ashok Gehlot announces Budget 2023:  راجستھان میں وزیراعلیٰ اشوک گہلوت نے بجٹ 2023 پیش کرتے ہوئے کئے اہم اعلانات کئے۔ بجٹ میں انہوں نے 100 یونٹ بجلی مفت دیئے جانے کا اعلان کیا۔ ساتھ ہی خواتین کے لئے بسوں میں کرایہ نصف کرنے کا بھی وعدہ کیا۔  اس کے ساتھ ہی دو لاکھ کنٹریکٹ ملازمین کے لئے وزیراعلیٰ اشوک گہلوت نے بڑا اعلان کیا ہے۔ اب کنٹریکٹ ملازمین سروس رولس میں پرانے تجربے کا فائدہ ملے گا۔ پہلے کا تجربہ شمار کیا جائے گا۔

اپنی مدت کار کا اپنا آخری بجٹ پیش کرتے ہوئے وزیراعلیٰ اشوک گہلوت نے 19,000  کروڑروپئے کے ‘مہنگائی راحت پیکیج’ کا اعلان کیا۔ اس کے ساتھ ہی گہلوت نے پرانی پنشن اسکیم ‘اوپی ایس’ کا دائرہ بڑھاتے ہوئے ریاست میں بورڈ اور کارپوریشن کے ملازمین کے لئے بھی اسے نافذ کرنے کا اعلان کیا۔ وزیراعلیٰ اشوک گہلوت نے بھروسہ ظاہر کیا کہ ریاست میں اس سال کے آخرمیں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں کانگریس حکومت دوبارہ آئے گی۔

جے پورمیں میڈیا سینٹرکی تعمیر ہوگی

جے پورمیں جے این وی میڈیا سینٹراینڈ ہب بنایا جائے گا۔ صحافیوں کو ٹیبلیٹ اور لیپ ٹاپ دینے کا اعلان کیا گیا۔ اس کے علاوہ کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کیا جائے گا۔

اشوک گہلوت کے بجٹ کی خاص باتیں

اشوک گہلوت نے بڑا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ ریاست میں کسانوں کو 2000 یونٹ تک کی بجلی مفت دی جائے گی۔

ریاست میں اجولا اسکیم کا فائدہ اٹھانے والوں کو ریفلنگ پر صرف 500 روپئے میں رسوئی گیس سلینڈر دستیاب ہوگا۔

گھریلو (کنزیومر) صارفین کو 100 یونٹ کی بجلی مفت دی جائے گی۔

کورونا بحران میں جن بچوں کے والدین جاں بحق ہوگئے ہیں، انہیں 18 سال کی عمر میں آنے پر سرکاری نوکری دی جائے گی۔

ایکسیڈنٹ بیمہ کو 5 لاکھ سے بڑھا کر10 لاکھ روپئے کردیا گیا ہے۔

ریاست کے 15 مقامات پر 20 کروڑ روپئے کی لاگت سے نشہ مکتی کیندر بنائے جائیں گے۔

پرتاپ گڑھ، راجسمند اور جالور میں میڈیکل کالج کھولے جائیں گے۔

پیپرلیک کے لئے اسپیشل ٹاسک فورس بنائی جائے گی، جو اس طرح کی چیزوں کی نگرانی کرے۔

خواتین کے لئے روڈ ویز بسوں میں کرائے میں رعایت کو 30 فیصد سے بڑھا کر 50 فیصد کر دیا گیا ہے۔

راجستھان کے وزیراعلیٰ اشوک گہلوت نے آج بطور وزیر خزانہ اسمبلی میں ریاست کا بجٹ پیش کیا۔ ان کا یہ بجٹ ‘بجت، راحت، بڑھت’ تھیم پر مبنی تھا۔ اس انتخابی سال میں کانگریس حکومت کی موجودہ مدت کا یہ پانچواں اورآخری بجٹ ہوگا۔ ریاست میں بجٹ سے پہلے ہی پانچ باتیں خوب سرخیوں میں ہیں۔ نئے اضلاع اور ڈویژن، خواتین کو بسوں میں مفت سفر، نوجوانوں کے لئے روزگار، 250 سے 300 یونٹ بجلی مفت اور کسانوں کو پنشن کے ساتھ روزگار بھتہ کی  بحث بہت ہو رہی تھی۔ حالانکہ اسی کے آس پاس رہتے ہوئے ہی اشوک گہلوت نے اپنی تیسری مدت کا آخری بجٹ پیش کیا۔

-بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

SIR Controversy: ایس آئی آر پر این ڈی اے میں پھوٹ کے آثار! بی جے پی کے 3 بڑے اتحادی الیکشن کمیشن کے سامنے، مانگی وضاحت

چراغ پاسوان کی ایل جے پی (رام ولاس)، اپیندر کشواہا کی آر ایل ایم اور…

25 minutes ago

Amit Shah Tribute: وزیر داخلہ امت شاہ کا خراج عقیدت: تیسرے پاتشاہ شری گرو امرداس جی کے جوتی جوت دیوس پر پیش کیا نمن

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے سکھ مذہب کے تیسرے گرو، شری گرو امرداس جی…

52 minutes ago

Ishwar Chand Vidyasagar Jayanti: ’ورن پریچے‘ سے ’بیوہ کی دوبارہ شادی‘ تک، ایشور چندر ودیا ساگر کی خدمات کو امت شاہ نے ایسے کیا یاد

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بنگال نشاۃ ثانیہ کے عظیم ستون اور معروف سماجی…

2 hours ago

Virat Kohli: ویسٹ انڈیز سیریز میں بدلے گا وراٹ کوہلی کا بیٹنگ آرڈر؟ ٹیم مینجمنٹ کر سکتی ہے نیا تجربہ

وراٹ  کوہلی کو نمبر 3 سے ہٹانا اگرچہ ایک بڑا فیصلہ ہوگا۔ وراٹ کوہلی نے…

2 hours ago