آر جے ڈی لیڈر اور بہار کے سابق نائب وزیر اعلی تیجسوی یادو نے اپنے کنبہ اور دوستوں کے ساتھ لنچ کرتے ہوئے ایک ویڈیو شیئر کیا۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تیجسوی کے مہمان کوئی اور نہیں بلکہ کانگریس لیڈر راہل گاندھی ہیں۔ اس ویڈیو میں راہل اور تیجسوی کو مٹن، مچھلی اور وزیر اعظم نریندر مودی پر بات چیت کرتے سنا گیا۔ تیجسوی ویڈیو میں بتاتے ہیں، ‘راہل اب تک دو بار مٹن کھا چکے ہیں۔’
تیجسوی اگرچہ اس بارے میں زیادہ کچھ نہیں بتاتے لیکن ایسا لگتا ہے کہ وہ اس وقت کا بھی ذکر کر رہے تھے۔ جب راہل گاندھی نے ان کےوالد لالو یادو سے ملاقات کی تھی۔ اس وقت لالو یادو اور راہل چمپارن مٹن پر بات چیت کرتے نظر آئے۔ یہاں غور کرنے والی بات یہ ہے کہ تیجسوی کا یہ ویڈیو ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب نوراتری سے پہلے ان کے مچھلی کھانے کو لے کر کافی تنازعہ ہوا تھا۔ اس ویڈیو میں بھی زیادہ تر بات چیت سیاست پر ہی ہوئی۔
کیا ساہنی جی، آپ کی مچھلی کا کانٹالگامودی جی کو ؟”
ویڈیو کا ٹائٹل ‘یادو فیملی میں لنچ میں کیا بنا ہے؟’ اس کی شروعات میں تیجسوی کو راہل گاندھی کے ساتھ بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے۔ وہ وی آئی پی پارٹی کے رہنما مکیش ساہنی سے کہتے ہیں، ” کیا ساہنی جی، آپ کی مچھلی کا کانٹالگامودی جی کو ؟” یہ وہی مکیش ساہنی ہیں جن کے ساتھ تیجسوی کی مچھلی کھانے کا ویڈیو نوراتری سے ایک دن پہلے وائرل ہوا تھا۔ ویڈیو میں آگے میسا بھارتی، راہل گاندھی اور تیجسوی انتخابات کے بارے میں بات کر رہے ہیں۔
بہار کا نتیجہ حیران کن ہوگا: تیجسوی یادو
راہل گاندھی نے تیجسوی سے پوچھا کہ آپ بہار انتخابات کے بارے میں کیا محسوس کرتے ہیں؟ اس پر آر جے ڈی لیڈر کا کہنا ہے کہ “میں شروع سے کہہ رہا ہوں کہ بہار کا نتیجہ چونکا دینے والا ہوگا، لوگ کام دیکھنا چاہتے ہیں۔ پچھلی بار (پی ایم مودی) آئے تھے، وہ تین چار جگہوں پر گئے تھے، جہاں چینی مل تھا،چینی ملوں کی بات کریں تو لوگ سمجھ گئے ہیں کہ مودی جی بہت جھوٹ بولتے ہیں۔ اس پر راہل کہتے ہیں، “وہ بغیر کسی ہچکچاہٹ کے جھوٹ بولتے ہیں۔ وہ کچھ بھی کہہ سکتے ہیں۔”
پی ایم مودی نروس ہوچکے ہیں: راہل گاندھی
پی ایم مودی کو نشانہ بناتے ہوئے کانگریس لیڈر نے کہا کہ جو کہہ رہے ہیں کہ میں بھگوان کا کام کرتا ہوں ،وہ گھبراہٹ کا صاف نظر آرہی ہے۔ میسا بھارتی بھی ان سے اتفاق کرتی ہیں اور کہتی ہیں، “پی ایم مودی تیسری بار موقع مانگ رہے ہیں، لیکن بہار آنے کے بعد وہ کچھ نہیں کہہ رہے، وہ صرف اس بات کی بات کرتے ہیں کہ پچھلے 10 سالوں میں کیا کیا گیا ہے۔وہ اس بارے میں بات ہی نہیں کررہے ہیں ۔” اس دوران راہل، تیجسوی اور میسا کو کھانا ذائقہ لیتے ہوئےبھی دیکھا جا سکتا ہے۔
ریزرویشن ختم کرنے کا الزام: تیجسوی یادو
ویڈیو میں تیجسوی یادو نے کہا، “بہار میں ہم نے ریزرویشن کا دائرہ بڑھا کر 75 فیصد کر دیا ہے۔ ہماری کابینہ نے اسے 9ویں شیڈول میں کرنے کی تجویز بھارت سرکارکو بھیجی تھی، اب تک نہیں کیا گیا۔ وہ کہتے ہیں کہ یہ لوگ ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ہیں۔” تیجسوی مزید کہتے ہیں، “ملک کے لوگ مودی جی کو بھوگ رہےہیں – جلدی، جلدی، جلدی…” ویڈیو کے آخر میں راہل کہتے ہیں کہ اب میری اور میری بہن کی باری ہے، اب ہم مٹن کھلائیں گے۔
بھارت ایکسپریس
گنگا سہائے مینا نے کہا کہ اپنی زندگی اورآنے والی جنریشن کو بہتر بنانے کے…
بالکی نے سنیما میں ناظرین کی عدم دلچسپی کی وجوہات کے بارے میں بھی بات…
ایگزٹ پول کے بعد جھارکھنڈ میں این ڈی اے میں شامل پارٹیوں اور مہاراشٹر میں…
افتتاحی اجلاس کے بعد پیئرٹ ٹروپ کی پیشکش ڈرامہ ’سرسید‘ تحریرو ہدایت ڈاکٹر محمد سعید…
وزارت صحت کے مطابق پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 13 فلسطینیوں کواسرائیلی فوج نے قتل…
جھارکھنڈ کی 81 اسمبلی سیٹوں کے لیے 13 اور 20 نومبر کو دو مرحلوں میں…