سیاست

Bihar election 2025: بہار الیکشن 2025: امت شاہ اور چراغ پاسوان کی پٹنہ میں ملاقات، این ڈی اے کی انتخابی حکمت عملی پر تبادلہ خیال

کل پٹنہ میں بی جے پی کے متعدد وزراء امیدواروں کے نامزدگی فارم جمع کروانے کے لیے موجود تھے کیونکہ بہار اسمبلی انتخابات 2025 کے پہلے مرحلے کے لیے نامزدگی فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ تھی۔ دوسرے مرحلے کے لیے نامزدگی فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ 20 اکتوبر ہے، جبکہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 23 اکتوبر ہے۔

وزیر داخلہ امت شاہ، جو کل پٹنہ میں تھے، نے اعلان کیا کہ اگر این ڈی اے بہار میں دوبارہ اقتدار میں آتی ہے تو وہ ریاست کو ایک صنعتی مرکز میں تبدیل کر دے گی۔امت شاہ نے پٹنہ میں کہا، اب وقت ہے بہار 3.0 کا… ہم بہار کو ایک صنعتی مرکز بنائیں گے… بہار کے نوجوان دنیا میں سب سے زیادہ ذہانت کے حامل ہیں۔ بہار میں زمین کی کمی ہو سکتی ہے، لیکن ہم ایسے منصوبے متعارف کرائیں گے جن میں زیادہ ذہنی کام ہو اور زمین کی کم ضرورت ہو۔انہوں نے آر جے ڈی کے سربراہ و بہار کے سابق وزیر اعلیٰ لالو پرساد یادو پر بھی سخت حملہ کیا، کہا کہ لالو-رابری کا پندرہ سالہ جنگل راج  نےبہار کو تقریباً نصف صدی پیچھے دھکیل دیا۔

دھامی نے وزیر اعظم مودی کی ستائش کی

اتر پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ کیشور پردیش موریا اور اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے جمعہ کو بہار کے سیوان اسمبلی حلقے میں ایک روڈ شو کا انعقاد کیا۔ وہ گوریا کوٹھی میں بی جے پی امیدوار دیوش کانت سنگھ کی نامزدگی کی تقریب میں بھی شریک ہوئے۔ دھامی نے وزیر اعظم مودی کی ستائش کی اور کہا کہ ان کی قیادت میں لیے گئے اقدامات کی بدولت بھارت میں 30 کروڑ سے زیادہ لوگ غربت سے باہر نکل آئے ہیں۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ این ڈی اے کو بھرپور اکثریت سے منتخب کریں اور ارونا دیوی کے حق میں ووٹ دیں۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

India-Maldives Relations: ہندوستان نے مالدیپ کی 30 ارب روپے کی کرنسی سویپ سہولت میں توسیع کی درخواست کو دی منظوری

ہندوستان نے مالدیپ حکومت کی 30 ارب روپے کی کرنسی سویپ سہولت میں توسیع کی…

11 minutes ago

Preeti Shekhar Slams Prashant Kishor: ’اپنی اوقات میں رہیے پرشانت کشور‘، بی جے پی کی جنرل سکریٹری پریتی شیکھر کا پی کے پر سخت حملہ

وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری سے متعلق بیان پر بہار کی سیاست گرم، ڈاکٹر پریتی شیکھر…

30 minutes ago

Mamata Banerjee’s statement: ابھجیت دیپکے کو حراست میں لیے جانے پر ممتا بنرجی بولیں، ’گھبراؤ مت، ابھی دیدی آپ کے ساتھ ہے‘

ممتا بنرجی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا، ’’دہلی پولیس…

2 hours ago

Union Home Minister Amit Shah: پنجاب میں منشیات اور گینگسٹر ازم پر گھری ’عآپ‘ حکومت، وزیر داخلہ امت شاہ نے قانون و انتظام پر اٹھائے سوالات

پنجاب میں منشیات کے کاروبار، گینگسٹر ازم اور بڑھتے جرائم کو لے کر سیاسی گھمسان…

2 hours ago