بہار بی جے پی کے پردیش ریاستی صدر دلیپ جیسوال نے بہار اسمبلی انتخابات کے حوالے سے این ڈی اے (نیشنل ڈیموکریٹک الائنس) کی مضبوط اتحاد پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ اوپندر کشواہا سے متعلق سارا معاملہ اب مکمل طور پر سلجھ چکا ہےاور اتحاد میں کسی بھی قسم کی کوئی دقت باقی نہیں رہی۔ مکیش سہنی کے این ڈی اے میں شامل ہونے کے امکانات پر انہوں نے واضح کیا کہ ’’این ڈی اے میں تمام سیٹوں کا بٹوارہ ہو چکا ہے۔ مجھے نہیں لگتا کہ اب ان کی کوئی انٹری ہو سکتی ہے۔ اگر وہ آخری وقت میں کوشش بھی کریں، تو ہم ان کی مدد نہیں کر سکتے، کیونکہ سیٹوں کا فیصلہ ہو چکا ہے‘‘۔
عظیم اتحاد میں رسہ کشی پر طنز کرتے ہوئے جیسوال نے کہا،’’عظیم اتحاد میں پہلے جو سمبل (چناؤ نشان) بانٹے گئے، سوشل میڈیا پر دیکھا کہ بعد میں انہیں واپس لے لیا گیا۔ ایک کانگریس لیڈر نے بتایا کہ راہل گاندھی نے واضح طور پر کہہ دیا کہ کسی بھی پارٹی کو سمبل بانٹنے کا اختیار پہلے کس نے دیا۔ اسی بات پر ان کے درمیان اندرونی رسہ کشی جاری ہے۔ کانگریس کسی بھی صورت میں راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کی قیادت قبول کرنے کو تیار نہیں ہے اور ’چھوٹا بھائی‘ بننے پر رضامند نہیں۔‘‘
جلد 30 مزید امیدواروں کے ناموں کا اعلان
این ڈی اے میں سیٹوں کے بٹوارے کے حوالے سے دلیپ جیسوال نے کہا کہ ’’این ڈی اے کے تمام اتحادیوں نے باہمی بات چیت کے بعد سیٹ شیئرنگ کو حتمی شکل دے دی ہے۔ سبھی پارٹیاں اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر رہی ہیں۔ اب کسی بھی سطح پر کوئی دقت نہیں ہے۔‘‘انہوں نے بتایا کہ بی جے پی نے اپنی پہلی فہرست میں 71 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا ہےاور باقی 30 امیدواروں کے نام بھی جلد ہی جاری کر دیے جائیں گے۔گلوکارہ متھلی ٹھاکرکے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہا،’’میتھلی ٹھاکر صرف دربھنگہ کی ہی نہیں، بلکہ پورے متھلا اور بہار کی شان ہیں۔ انہیں کسی ایک علاقے تک محدود کرنا مناسب نہیں۔ وہ نوجوانوں کے لیے ایک تحریک ہیں اور بہار کی پہچان بھی۔‘‘
بھارت ایکسپریس اردو۔
عام آدمی پارٹی، ڈی ایم کے اور بی جے ڈی کے انڈیا بلاک کی جانب…
پارلیمنٹ میں وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا تھا کہ اپوزیشن کے کچھ رہنما دعویٰ…
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ 4200 میٹر اور اس سے زیادہ بلندی والے علاقوں میں…
یہ ہائیڈرو پاور منصوبہ وسطی بھوٹان کے جھیمگانگ ضلع میں چامکھرچھو دریا پر قائم کیا…
منگل کی علی الصبح 4:27 بجے منی پور کے تامینگ لونگ میں بھی 2.9 شدت…
دماغ ہماری جذبات، رویوں اور جسم کی مختلف سرگرمیوں کو کس طرح کنٹرول کرتا ہے،…