وزیر داخلہ امت شاہ نے اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا: ’’بھارت کے لیے یہ بے حد فخر اور خوشی کا دن ہے۔ ہر شہری کو مبارکباد، کیونکہ کامن ویلتھ ایسوسی ایشن نے 2030 کےمن ویلتھ گیمز کی میزبانی کے لیے بھارت کی تجویز کو منظوری دے دی ہے۔‘‘
کامن ویلتھ اسپورٹس ایسوسی ایشن نے بھارت کی تجویز کو منظوری دے دی ہے، جس کے تحت گجرات کی راجدھانی احمد آباد کو 2030 کے کامن ویلتھ گیمز کے لیے مجوزہ میزبان شہر کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔
اس تاریخی فیصلے پر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے ملک کے عوام کو مبارکباد دی اور اسے بھارت کے لیے “فخر اور خوشی کا دن” قرار دیا۔
امت شاہ نے کیا کہا؟
امت شاہ نے اپنے ٹویٹ میں لکھا: ’’بھارت کے لیے یہ انتہائی فخر اور خوشی کا دن ہے۔ ہر شہری کو مبارکباد، کیونکہ کامن ویلتھ ایسوسی ایشن نے 2030 کامن ویلتھ گیمز کی میزبانی کے لیے بھارت کی تجویز کو منظوری دے دی ہے۔ یہ وزیراعظم نریندر مودی جی کی مسلسل کوششوں کا ثبوت ہے، جنہوں نے بھارت کو عالمی کھیلوں کے نقشے پر نمایاں مقام دلانے کا عزم کیا ہے۔ عالمی معیار کے اسپورٹس انفراسٹرکچر اور ملک بھر میں کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو فروغ دے کر مودی جی نے بھارت کو ایک شاندار اسپورٹس ڈیسٹینیشن بنا دیا ہے۔‘‘
کامن ویلتھ گیمز کی میزبانی تقریباً طے
کامن ویلتھ گیمز کے ایگزیکٹو بورڈ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہ 2030 کے لیے مجوزہ میزبان شہر کے طور پر بھارت کے احمد آباد کی سفارش کرے گا۔ اب احمد آباد کو مکمل کامن ویلتھ ممبر ممالک کے سامنے پیش کیا جائے گا۔تاہم، حتمی فیصلہ 26 نومبر 2025 کو گلاسگومیں ہونے والی کامن ویلتھ گیمز جنرل اسمبلی میں کیا جائے گا۔اگر فیصلہ بھارت کے حق میں آتا ہے، تو بھارت ایک بار پھر کامن ویلتھ گیمز کی میزبانی کرے گا۔ یاد رہے کہ بھارت نے اس سے پہلے 2010 میں دہلی میں کامن ویلتھ گیمز کی میزبانی کی تھی۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
پارلیمنٹ میں وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا تھا کہ اپوزیشن کے کچھ رہنما دعویٰ…
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ 4200 میٹر اور اس سے زیادہ بلندی والے علاقوں میں…
یہ ہائیڈرو پاور منصوبہ وسطی بھوٹان کے جھیمگانگ ضلع میں چامکھرچھو دریا پر قائم کیا…
منگل کی علی الصبح 4:27 بجے منی پور کے تامینگ لونگ میں بھی 2.9 شدت…
دماغ ہماری جذبات، رویوں اور جسم کی مختلف سرگرمیوں کو کس طرح کنٹرول کرتا ہے،…
طلبہ کا الزام ہے کہ بھوک ہڑتال کے دوران JNU کے وائس چانسلر نے چیف…