سیاست

Tehreek-e-Hurriyat Ban: مودی سرکار کا بڑا اقدام! جموں و کشمیر کی’تحریک حریت’ کو دہشت گرد تنظیم دیا قرار ، امت شاہ کا بڑا بیان

Tehreek-e-Hurriyat Ban: کشمیری علیحدگی پسند جماعت ‘تحریک حریت’ پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے یہ اطلاع دی۔

مرکزی حکومت نے جموں و کشمیر کی تحریک حریت کو دہشت گرد تنظیم قرار دیا ہے۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے خود ٹویٹ کرکے یہ جانکاری دی۔ انہوں نے لکھا، “تحریک حریت جموں و کشمیر (ٹی ایچ) کو یو اے پی اے کے تحت ایک غیر قانونی انجمن قرار دیا گیا ہے۔ یہ تنظیم جموں و کشمیر کو ہندوستان سے الگ کرنے اور اسلامی حکومت قائم کرنے کی ممنوعہ سرگرمیوں میں ملوث ہے۔ وہ جموں و کشمیر میں علیحدگی پسندی کو فروغ دینے کے لیے بھارت مخالف پروپیگنڈہ پھیلاتی اور دہشت گردانہ سرگرمیاں جاری رکھتے ہوئے پایا گیا ہے۔

امت شاہ نے مزید لکھا، “وزیر اعظم نریندر مودی کی دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت، کوئی بھی فرد یا تنظیم جو بھارت مخالف سرگرمیوں میں ملوث پائی گئی، اسے فوری طور پر ناکام بنا دیا جائے گا۔”

قابل ذکر بات یہ ہے کہ جموں و کشمیر میں کام کرنے والی سیاسی جماعت مسلم لیگ جموں و کشمیر-مسرت عالم دھڑے ( ایم ایل جےکے۔ایم اے ) کو مرکزی حکومت نے یواےپی اے کے تحت غیر قانونی قرار دیا تھا۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے خود اس کی جانکاری دی۔ ان پر الزام ہے کہ اس پارٹی کے ارکان جموں و کشمیر میں دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھے اور دہشت گرد گروہوں کی حمایت کر رہے تھے۔ جو ملک کی سالمیت اور سلامتی کے لیے خطرہ تھے۔

امیت شاہ نے تب لکھا تھا، ‘مسلم لیگ آف جموں کشمیر (مسرت عالم گروپ)’ایم ایل جےکے۔ایم اے کو یواےپی اے کے تحت ‘غیر قانونی ایسوسی ایشن’ قرار دیا گیا ہے۔ یہ تنظیم اور اس کے ارکان جموں و کشمیر میں ملک دشمن اور علیحدگی پسند سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔ دہشت گردانہ سرگرمیوں کی حمایت کرتے ہیں اور لوگوں کو جموں و کشمیر میں اسلامی حکومت قائم کرنے پر اکساتے ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی حکومت کا پیغام بلند اور واضح ہے کہ جو بھی ہمارے ملک کے اتحاد، خودمختاری اور سالمیت کے خلاف کام کرے گا۔ اسے بخشا نہیں جائے گا اور اسے قانون کے مکمل قہر کا سامنا کرنا پڑے گا۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

IND vs ENG T20: ارشدیپ سنگھ نے رقم کی تاریخ، توڑا بڑا ریکارڈ، بن گئے ٹیم انڈیا کے نمبر 1 بولر

ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…

32 minutes ago

جشنِ جمہوریت ہے جمہوریت اور ہندوستانیت کا جشن: اندریش کمار

دہلی کے ایوان غالب آڈیٹوریم میں مسلم راشٹریہ منچ (ایم آر ایم) کے زیراہتمام منعقدہ…

2 hours ago