سیاست

گیتا اور ناٹیہ شاستر یونیسکو کے ‘میموری آف دی ورلڈ رجسٹر’ میں شامل، وزیر اعظم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ نے ہندوستان کے لیے ایک فخریہ لمحہ قرار دیتے ہوئے دی مبارکباد

شر یمد بھگوت گیتا اور بھارت مونی کے نا ٹیہ شاستر کو یونیسکو کے میموری آف دی ورلڈ رجسٹر میں شامل کیا گیا ہے۔ مرکزی ثقافت اور سیاحت کے وزیر گجیندر سنگھ شیخاوت نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے ذریعے یہ جانکاری دی۔ پی ایم مودی نے بھی اس پوسٹ کو ری ٹویٹ کرکے اپنی خوشی کا اظہار کیا ہے۔

پی ایم مودی نے خوشی کا اظہار کیا

پی ایم مودی نے ریٹویٹ کرتے ہوئے لکھا، یہ دنیا بھر کے ہر ہندوستانی کے لیے قابل فخر لمحہ ہے، یونیسکو کے میموری آف دی ورلڈ رجسٹر میں بھگوت گیتا اور ناٹیہ شاستر کا شامل ہونا ہماری بھرپور ثقافت کی عالمی پہچان ہے۔ بھگوت گیتا اور ناٹیہ شاستر نے صدیوں سے تہذیب اور شعور کو پروان چڑھایا ہے۔ ان کی insight دنیا کو متاثر کرتی رہتی ہے۔

دنیا بھارت کی حکمت کو خزانہ بناتی ہے: امت شاہ

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی یونیسکو کے میموری آف دی ورلڈ رجسٹر میں گیتا اور ناٹیہ شاستر کو شامل کرنے کی ستائش کی۔ انھوں نے اسے بھارت کی قدیم حکمت اور عالمی ثقافتی شراکت کے لیے ایک قابل فخر خراج تحسین قرار دیا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ایکس‘‘ پر وزیر داخلہ امت شاہ نے لکھا ’’دنیا بھارت کی حکمت کو اپنا خزانہ بناتی ہے۔گیتا اور ناٹیہ شاستر کو یونیسکو کے میموریی آف دی ورلڈ رجسٹر میں شامل کیے جانے کے عظیم موقع پر ہر ہندوستانی کو مبارکباد۔ یہ صحیفے بھارت کی قدیم حکمت کی عکاسی کرتے ہیں، جس نے دنیا کو بہتر بنانے اور زندگی کو اور خوب صورت بنانے کی راہ دکھائی ہے۔‘‘ انھوں نے مزید لکھا ’’وزیر اعظم نریندر مودی جی کی قیادت میں ہندوستان نے ہماری ثقافتی دانش کو عالمی بہبود کے مرکز میں ڈھالنے کی مسلسل کوششیں کی ہیں۔ یہ ان کوششوں کا ایک بہت بڑا اعتراف ہے۔‘‘

مرکزی وزیر نے ایکس پر جانکاری دی

قابل ذکر بات یہ ہے کہ  مرکزی وزیر گجیندر سنگھ شیخاوت نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے، جس میں انہوں نے لکھا ہے، “ہندوستان کے تہذیبی ورثے کے لیے ایک تاریخی لمحہ، شر یمد بھگوت گیتا اور بھارت مونی کے ناٹیہ شاستر کو اب یونیسکو کے عالمی رجسٹر میں درج کیا گیا ہے۔ یہ عالمی اعزاز ہندوستان کی لازوال فنکارانہ دانشمندی کا جشن مناتا ہے۔”

انہوں نے مزید لکھا، “یہ لازوال تخلیقات ادبی خزانے سے بڑھ کر ہیں – یہ فلسفیانہ اور جمالیاتی ستون ہیں جنہوں نے ہندوستان کے عالمی نقطہ نظر اور ہمارے سوچنے، محسوس کرنے، رہنے اور اظہار کرنے کے انداز کو تشکیل دیا ہے۔ اس کے ساتھ، اب ہمارے ملک کے 14 ریکارڈ اس بین الاقوامی رجسٹر میں شامل کیے گئے ہیں۔”

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Navi Mumbai Airport: نوی ممبئی ایئرپورٹ سے اب سفر ہوگا انتہائی آسان، اڈانی گروپ نے شروع کیں ای-شیوائی بسیں

موسم سرما کے شیڈول سے قبل نوی ممبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لیے مناسب کرائے والی…

4 hours ago

British Airways Emergency: برٹش ایئرویز کی پرواز میں اچانک ایمرجنسی، 37 ہزار سے 9 ہزار فٹ تک نیچے آیا بوئنگ 777، لندن ڈائیورٹ

لندن ہیتھرو سے شکاگو جا رہی برٹش ایئرویز کی BA295 پرواز نے آئرلینڈ کے اوپر…

5 hours ago