سیاست

Haryana Assembly Election 2024: سنگیتا پھوگٹ نے کہا کہ گھروں سے نکلیں اور ووٹ دیں، ہر ووٹ قیمتی ہے اورہرووٹ قیمتی تبدیلی کی طرف  لے جائے گا

ہریانہ اسمبلی انتخابات میں ووٹ ڈالنے کے بعد کانگریس لیڈر اور پہلوان بجرنگ پونیا نے بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں ہریانہ کے لوگوں سے اپیل کرتا ہوں کہ زیادہ سے زیادہ ووٹ دیں۔ آج ہریانہ میں روزگار کی کمی ہے۔ 2005-2014 تک تک جو حکومت رہی، اس  میں سماج کے ہر طبقہ کی اقتدار میں تحت ترقی ہوئی۔ پچھلے 10 سالوں میں کھلاڑی ہوں، کسان ہوں یا فوجی ہوں، جس نے بھی آواز اٹھائی اس پر لاٹھی چلائی گئی ۔ اس لیے اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے زیادہ سے زیادہ ووٹ دیں۔ ہریانہ میں کانگریس کی حکومت لانی ہوگی۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں خود ایک کسان گھرانے سے تعلق رکھتا ہوں، میں کشتی کھیلتا تھا، وہ بھی مٹی کا کھیل ہے، میں گاؤں  میں نکلا ہوں، کانگریس کی جانب سے مجھے بنایا گیا ہے۔ آل انڈیا کسان کانگریس کے کارگزار صدر میں اپنی طرف سے جو کچھ کر سکتا ہوں، کسان بھائیوں کے لیے کروں گا۔

بی جے پی حکومت سے ہر کوئی ناخوش ہے

بجرنگ پونیا کے ساتھ ان کی اہلیہ سنگیتا پھوگٹ بھی ووٹ ڈالنے پہنچیں۔ اے این آئی سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے ایک پہلوان اور کسان کی بیٹی کے طور پر ووٹ دیا ہے۔ ہم نے اس تبدیلی کو ووٹ دیا ہے جو ہم چاہتے ہیں۔ سبھی بی جے پی حکومت سے ناخوش ہیں اور وہ تبدیلی چاہتے ہیں۔

کانگریس سب کے لیے اچھا کام کرے گی – سنگیتا پھوگٹ

جب سنگیتا پھوگٹ سے پوچھا گیا کہ اگر کانگریس اقتدار میں آتی ہے تو ہریانہ میں کیا دیکھا جائے گا۔ اس پر انہوں نے کہا کہ کانگریس کسانوں، پہلوانوں اور خواتین کے لیے اچھا کام کرے گی۔ میں عوام سے اپیل کرنا چاہوں گی کہ وہ گھروں سے نکلیں اور ووٹ دیں۔ ہر ووٹ قیمتی ہے اور ہر ووٹ قیمتی تبدیلی کی طرف  لے جائے گا۔

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Sports News: ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں کون ہوگا پاکستان کا اگلا کپتان؟، یہ دعویدار فہرست میں شامل

شان مسعود کی کپتانی میں ٹیسٹ سیریز میں پاکستان کی حالت انتہائی خراب ہے۔ حالانکہ،…

28 mins ago

Fire breaks out in 100-year-old building: کینیڈا کی 100 سال پرانی عمارت میں لگی آگ، دو افراد ہلاک، کئی زخمی

دی گلوبل اور میل کے مطابق جس عمارت میں جمعہ کے روز آگ لگی وہ…

1 hour ago

NIA raided 22 locations in 5 states: این آئی اے کا بیک وقت 5 ریاستوں میں 22 مقامات پر چھاپہ، دہشت گردی کی سازش اور ٹیرر فنڈنگ ​​معاملہ

ایجنسی نے دیر رات دہلی کے مصطفی آباد میں بھی چھاپہ مارا۔ اس کارروائی میں…

2 hours ago