سیاست

Atiq Ahmad Case: عتیق احمد کے بہنوئی کے رشتہ دار گرفتار، یوپی ایس ٹی ایف کی کارروائی

Atiq Ahmad Case: انتظامیہ اتر پردیش عتیق احمد کے قریبی لوگوں پر اپنی گرفت مضبوط کر رہی ہے۔ ایس ٹی ایف نے ٹیکس چوری کیس میں عتیق احمد کے بہنوئی ڈاکٹر اخلاق کے رشتہ دار قمر احمد کاظمی کو گرفتار کر لیا ہے۔ لکھنؤ اور میرٹھ کے ایس ٹی ایف نےیہ کارروائی کی ہے۔

 لکھنؤ ایس ٹی ایف نے عتیق احمد کے بہنوئی ڈاکٹر اخلاق کے رشتہ دار قمر احمد کاظمی کو جی ایس ٹی چوری اور 100 کروڑ روپے کی دھوکہ دہی میں گرفتار کیا ہے۔ میرٹھ اور لکھنؤ ایس ٹی ایف نے مشترکہ طور پریہ کارروائی کی ہے۔ قمر احمد کاظمی کو میرٹھ سے گرفتار کیا گیا ہے۔ قمر احمد کاظمی میرٹھ کے مشہور ہوٹل براڈوے ان کے مالک ہیں۔ وہ حال ہی میں دبئی سے ہندوستان واپس آیا ہے۔

جی ایس ٹی چوری کیس میں گرفتاری

قمر احمد کاظمی کے خلاف میرٹھ کے سول لائن تھانے میں جی ایس ٹی چوری اور دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ان پر جی ایس ٹی کے ای وے بل بنا کر 100 کروڑ روپے کی دھوکہ دہی کا الزام ہے۔ قمر احمد کاظم کا میرٹھ، دبئی، گروگرام، اتراکھنڈ اور غازی آباد میں شیشے کا بڑا کاروبار ہے۔ وہ 8 بڑی کمپنیوں کے مالک ہیں۔ ہوٹل براڈوے ان سمیت قمر احمد کاظمی سے متعلق کئی فائلوں کی ایس ٹی ایف تحقیقات کر رہی ہے۔میرٹھ اور لکھنؤ کی ایس ٹی ایف کی ٹیم طویل عرصے سے خفیہ تحقیقات کر رہی تھی۔ قمر احمد کاظمی کینٹ روڈ پر تیواری کیمپس کے سامنے ایک مکان میں رہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عدالت نے پارلیمنٹ کی سیکورٹی میں خلل معاملے کے ملزم للت جھا کی تحویل میں کی توسیع

عتیق احمد کا فنانسر انتقال کر گیا

عتیق احمد کے فنانسر نفیس عرف نفیس بریانی کا حال ہی میں پریاگ راج کی نینی جیل میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا۔ نفیس امیش پال قتل کیس میں ملزم تھا۔ پولیس نے اسے اناپور علاقے سے ایک انکاؤنٹر میں گرفتار کیا تھا۔ پولیس نے نفیس پر 50 ہزار روپے انعام کا اعلان کیا تھا۔ مقابلے کے دوران ان کی ٹانگ میں گولی لگنے سے وہ زخمی ہوا، جس کے بعد اسے گرفتار کر لیا گیا۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

پپو یادو کو ملے گی کانگریس میں بڑی ذمہ داری! تیجسوی یادو کے ساتھ خراب رشتے کو کیس ٹھیک کریں گے پورنیہ کے ایم پی؟

بہار کے پورنیہ سے آزاد امیدوار کے طور پرجیت حاصل کرنے والے راجیش رنجن عرف…

3 hours ago

Team India Victory Parade:اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی نے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی، کہا- آپ ملک کے لئے ہیں مشعل راہ

ممبئی ایئرپورٹ پہنچنے پرہندوستانی ٹیم کا استقبال کیا گیا۔ جہاز پر واٹر کینن سے پانی…

3 hours ago

Hindenburg-Kingdon nexus have a Chinese angle:ہنڈنبرگ کنگڈن گٹھ جوڑ میں چینی کنکشن بے نقاب، جانیں کون ہے اینلا چینگ؟

اکتوبر 2022 میں، چینگ اور چائنا پروجیکٹ اس وقت شدید مشکلات میں پڑ گئے جب…

4 hours ago

Hathras Stampede: ہاتھرس ست سنگ حادثہ پر آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے نائب صدر پروفیسر محمد سلیمان کا اظہار رنج و غم

پروفیسر سلیمان نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ زخمیوں کا جلد از جلد مناسب علاج…

4 hours ago