سیاست

Asaduddin Owaisi on Lok Sabha Elections: لوک سبھا انتخابات سے قبل اسد الدین اویسی کا  بڑا اعلان، اے آئی ایم آئی ایم اتنی سیٹوں پر لڑے گی

Asaduddin Owaisi on Lok Sabha Elections: آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے سربراہ اسد الدین اویسی نے آئندہ لوک سبھا انتخابات سے قبل بڑا اعلان کیا ہے۔ اسد الدین اویسی نے اعلان کیا ہے کہ ان کی پارٹی مہاراشٹر کی 4 سیٹوں پر لوک سبھا الیکشن لڑے گی۔ انہوں نے اتوار 19 فروری 2024 کو ریاست کے اکولا میں اس کا اعلان کیا۔ اس دوران وہ ایک بہت بڑے جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے۔

اس جلسہ عام میں اسد الدین اویسی نے نہ صرف بی جے پی بلکہ کانگریس، این سی پی اور شیوسینا (ادھو دھڑے) کو بھی نشانہ بنایا۔ انہوں نے کانگریس اور شیوسینا کے اتحاد پر سوال اٹھائے۔ اویسی نے ادھو ٹھاکرے کے اس بیان کی بھی مذمت کی جس میں انہوں نے بابری مسجد کے انہدام پر خوشی کا اظہار کیا تھا۔

ان نشستوں پر امیدوار کھڑے کرنے کی تیاریاں

اسد الدین اویسی کے اعلان کے بعد یہ بات چل رہی ہے کہ اے آئی ایم آئی ایم مہاراشٹر کی دھولے، ناندیڑ، بھیونڈی اور چھترپتی سمبھاجی نگر سیٹوں پر اپنے امیدوار کھڑا کر سکتی ہے۔ اس میں سے چھترپتی سمبھاج نگر سیٹ (پہلے اورنگ آباد) فی الحال اے آئی ایم آئی ایم کے پاس ہے۔ 2019 کے لوک سبھا انتخابات میں پارٹی کے امتیاز جلیل نے یہ سیٹ جیتی تھی۔ اس سے پہلے بھی اے آئی ایم آئی ایم نے اشارہ دیا ہے کہ پارٹی 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں مہاراشٹر میں چار یا پانچ سیٹوں پر اپنے امیدوار کھڑے کر سکتی ہے۔ 5 فروری 2024 کو اے آئی ایم آئی ایم کی مہاراشٹر یونٹ کے ورکنگ صدر ڈاکٹر عبدالغفار قادری نے کہا تھا کہ ان کی پارٹی مہاراشٹر میں پانچ سیٹیں جیت سکتی ہے۔

اسد الدین اویسی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک ویڈیو شیئر کیا ہے، جس میں انہوں نے مسلمانوں سے کہا ہے کہ آپ لوگ کانگریس، آر جے ڈی اور جے ڈی یو کو ووٹ دیں اور یہ لوگ بی جے پی کو بہار میں لے آئے۔ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا گیا، ‘مسلمان، کب تک سیکولرازم کے نام پر دھوکہ کھاتے رہیں گے؟ آپ کب تک کانگریس، جے ڈی یو اور آر جے ڈی کو ووٹ دیتے رہیں گے؟ اگر آج تم نہیں سمجھو گے تو سیمانچل کا نقصان ہو گا- تم سب کا نقصان ہو گا۔

بہار کی کن سیٹوں پر اویسی کی نظریں ہیں؟
دراصل اسد الدین اویسی لوک سبھا انتخابات کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ وہ مختلف ریاستوں میں ان سیٹوں پر اپنے امیدوار کھڑے کرنے کی تیاری کر رہے ہیں جہاں اقلیتوں اور پسماندہ طبقات کی آبادی ہے۔ بہار کا سیمانچل علاقہ ایسا ہے جہاں اقلیتی برادری کی آبادی کافی اچھی ہے۔ اویسی کی پارٹی کی نظریں کشن گنج، ارریہ، پورنیہ اور کٹیہار کی سیٹوں پر ہیں۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

UP Politics: وزیر داخلہ امت شاہ کی تنقید کرنا آرایل ڈی کے لیڈران کو پڑا بھاری! جینت چودھری نے کی کارروائی

راشٹریہ لوک دل کے سربراہ اورمرکزی وزیرجینت چودھری نے پارٹی لیڈران پرسخت کارروائی کی ہے۔…

26 minutes ago

Delhi Assembly Election 2025: اروند کیجریوال کے خلاف بی جے پی امیدوار طے؟ دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی امیدواروں کی پہلی فہرست تیار!

دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…

2 hours ago

Delhi Riots 2020 Case: دہلی فسادات 2020 کے ملزم رہے دو مسلم نوجوان باعزت بری

صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…

2 hours ago