سیاست

Asaduddin Owaisi on India Pakistan Match: اسدالدین اویسی نے بھارت- پاکستان ایشیا کپ کرکٹ میچ پر بی جے پی کو بنایا شدید تنقید کا نشانہ

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (AIMIM) کے صدر اور رکن پارلیمنٹ اسدالدین اویسی نے بھارت اور پاکستان کے درمیان ایشیا کپ کرکٹ میچ پر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے اویسی نے کہا کہ، “میرا آسام کے وزیر اعلیٰ، اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ اور بی جے پی کے تمام رہنماؤں سے سوال ہے: کیا آپ کے پاس پاکستان کے خلاف کرکٹ میچ کھیلنے سے انکار کرنے کی طاقت نہیں ہے؟”
اویسی نے پچھلے دنوں پہلگام میں ہونے والے دہشت گرد حملے کا حوالہ دیتے ہوئے، جس میں 26 شہریوں کو مذہب پوچھ کر قتل کیا گیا، کہا کہ، “اگر آپ کی بیٹی ماری جاتی، تو کیا تب بھی آپ پاکستان سے میچ کھیلتے؟ کل میچ ہوگا تو 600-700
کروڑ روپے آئیں گے، یا شاید 2000 کروڑ۔ تو کیا یہ انسانی جانوں سے زیادہ اہم ہے؟”

اویسی نے مزید کہا، جو لوگ حب الوطنی کی بات کرتے ہیں، وہ شرم سے ڈوب مریں۔ تم 700، 800 یا 2000 کروڑ روپے کے لیے یہ سب کرو گے؟اویسی نے  پی ایم نریندر مودی سے بھی سخت سوالات کیے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ مودی نے خود کہا تھا کہ “خون اور پانی ایک ساتھ نہیں بہہ سکتے، بات چیت اور دہشتگردی ساتھ نہیں چل سکتی”، تو پھر بی سی سی آئی کو پاکستان کے ساتھ میچ کھیلنے کی اجازت کیوں دی گئی؟
اویسی نے کہا: “ہم کل بھی ان 26 شہید لوگوں کے ساتھ کھڑے تھے، آج بھی ان کے ساتھ ہیں اور کل بھی ان کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔ بی جے پی کو اس کا جواب دینا چاہیے کہ 26 بھارتی شہریوں کی جان کی قیمت 2000 کروڑ روپے کیسے ہو سکتی ہے؟”
ٹن ڈوشیٹ کا بیان: یہ صرف کھیل نہیں ہوتا
معروف کرکٹ ماہر ٹن ڈوشیٹ نے کہا کہ بھارت-پاکستان کا میچ محض ایک اسپورٹس ایونٹ نہیں ہوتا، بلکہ یہ کروڑوں لوگوں کے جذبات اور حب الوطنی سے جڑا ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا:”لوگ کہتے ہیں کہ کھیل کو سیاست سے الگ رکھنا چاہیے، لیکن ہر فرد کی اپنی رائے ہوتی ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ ہمارا کھیل ملک کے لیے ہمارے جذبات کو ظاہر کرے۔ ہم BCCI اور حکومت کے فیصلوں کے مطابق ہی آگے بڑھ رہے ہیں۔”گوتھم گمبھیر کا مشورہ: “صرف کھیل پر توجہ دیں”
سابق بھارتی کرکٹر اور موجودہ سیاستدان گوتم گمبھیر نے کھلاڑیوں کو مشورہ دیا کہ وہ صرف اپنی کارکردگی پر توجہ دیں۔ انہوں نے کہا:
“ایسی چیزوں پر دھیان نہ دیں جو آپ کے اختیار میں نہیں۔ پیغام یہی ہے کہ صرف کھیل پر فوکس کریں اور جذبات کو پیچھے چھوڑ دیں۔ ہر کھلاڑی جذبات کو مختلف انداز میں محسوس کرتا ہے، لیکن میدان پر توجہ صرف میچ پر ہونی چاہیے۔”

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

INDIA Alliance Rally: ’عوامی مواخذے‘ کے بعد اتوار کو رام لیلا میدان میں ’انڈیا‘ اتحاد کی عظیم ریلی

چیف الیکشن کمشنر (سی ای سی) گیانیش کمار کے خلاف اپوزیشن اتحاد ’انڈیا‘ کی جانب…

2 hours ago

نیشنل کانفرنس میں بغاوت کے آثار، عمرعبداللہ کے لئے بڑا جھٹکا، 15 سے زائد اراکین اسمبلی کی خفیہ میٹنگ

خفیہ میٹنگ کی اطلاعات کے بعد کوئی بھی رکن اسمبلی کھل کرکیمرے کے سامنے قیادت کے…

4 hours ago

جو ہمیں دوسرے درجے کا شہری بنانا چاہتے ہیں، وہ دراصل ملک کے دشمن ہیں: مولانا محمود مدنی نے کیوں کہی یہ بڑی بات؟

جمعیۃ علماء ہند کی مجلسِ منتظمہ کے دو روزہ اجلاس میں ملک کی موجودہ صورت…

4 hours ago

Guwahati GMCH: کیا کینسر کے علاج میں آئے گی بڑی پیش رفت؟ آسام میں ملک کا پہلا سرکاری پروٹون بیم تھراپی مرکز قائم کرنے کی تیاری

آسام کے گوہاٹی میڈیکل کالج (جی ایم سی ایچ) میں ہندوستان کا پہلا سرکاری اور…

5 hours ago

Gold-Silver Rate: سونا اور چاندی کی قیمتیں 12 ماہ کی کم ترین سطح پر، بڑی گراوٹ سے بازار میں ہلچل،کیا یہی ہے خریداری کا صحیح وقت؟

کموڈیٹی مارکیٹ میں زبردست فروخت کے دباؤ کے باعث سونے اور چاندی کی قیمتوں میں…

5 hours ago