سیاست

Ashram Flyover Inauguration: کجریوال نے کہاآشرم فلائی اوور کا افتتاح کیا ،اب دہلی والوں کاانتظار ختم

Ashram Flyover Inauguration:دہلی کے وزیر اعلی اروند کجریوال نے آج آشرم فلائی اوور کا افتتاح کیا۔ اس دوران انہوں نے لوگوں سے کہا کہ دہلی کی سڑکوں کو خوبصورت بنانے کے لیے حکومت کے منصوبے چل رہے ہیں۔ ہماری حکومت کا زور انفراسٹرکچر پر ہے۔ دہلی کی سڑکوں کی صفائی پر پہلے سے زیادہ زور دیا جا رہا ہے۔ دہلی کی سڑکوں کو خوبصورت بنایا جائے گا۔ انہوں نے فلائی اوور کا کام ریکارڈ وقت میں مکمل کرنے پر محکمہ تعمیرات عامہ کے افسران کو مبارکباد دی۔ یہ بھی کہا کہ ابھی کچھ کام باقی ہے۔ ان میں فلائی اوور کے اوپر جانے والی ہائی ٹینشن تاروں کو ہٹانا بھی شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ پچھلے 65 سالوں میں 75 فلائی اوور تعمیر ہوئے ہیں۔ جب ہماری حکومت نے صرف 7 سالوں میں 28 فلائی  اوور کی تعمیر کی ہے۔ آشر م فلائی اوور کے شروع ہونے سے اب لاکھوں لوگوں کو جام سے راحت مل جائے گی۔ آج صبح

آج صبح وزیر اعلی اروند کجریوال نے ٹویٹ کیا تھا، “آشرم فلائی اوور کے کھلنے کا انتظار اب ختم ہو گیا ہے۔” آج میں  (اروند کجریوال)اس کا افتتاح کروں گا اور لوگ شام 5 بجے سے اس کا فائدہ اٹھانا شروع کر دیں گے۔

اس سے پہلے دہلی حکومت میں وزیر خزانہ اور ٹرانسپورٹ کیلاش گہلوت نے آشرم فلائی اوور کی تکمیل پر دہلی کے لوگوں کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے ٹویٹ کیا کہ وہ دوپہر 12 بجے آشرم ایکسٹینشن فلائی اوور کا افتتاح کریں گے۔ اس کی وجہ سے دہلی کے لوگوں کو جام سے آزادی ملے گی اور اس راستے پر ان کی آمد و رفت میں آسانی ہوگی۔ فلائی اوور کے شروع ہونے سے رنگ روڈ، ڈی این ڈی، متھرا روڈ سمیت آس پاس کے تمام علاقوں کو فائدہ پہنچے گا۔

اس فلائی اوور کا کام 12 مہینے میں مکمل ہونا تھا، لیکن  سال 2021 کے جون مہینہ تک کام مکمل  نہیں ہوسکا۔6 لین کے اس فلائی اوور پر 3 لین ریمپ شمالی دہلی سے سرائے کالے خاں جانے کے لئے ، 3 لین ریمپ آئی ٹی ٹی او اور سرائے کالے خاں سے شمالی دہلی جانے کے لئے ہیں۔ اس کے شروع ہونے سے آشرام چوک اور ڈی این ڈی کے بیچ ریڈ لائٹ ختم ہوجائے گی۔

-بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

UP News: موہن بھاگوت کے بیان پر اکھلیش یادو نے کہا – اگر وہ سی ایم کو ایک کال بھی کریں تو تنازع نہیں ہوگا

سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت کے…

20 minutes ago

Vinod Kambli health update: سابق بھارتی بلے باز ونود کامبلی کی طبیعت پھر سے ہوئی خراب، اسپتال میں ہوئے داخل

ونود کامبلی نے 1991 میں ہندوستان کے لیے ون ڈے کرکٹ میں ڈیبیو کیا تھا۔…

22 minutes ago

UP Politics: وزیر داخلہ امت شاہ کی تنقید کرنا آرایل ڈی کے لیڈران کو پڑا بھاری! جینت چودھری نے کی کارروائی

راشٹریہ لوک دل کے سربراہ اورمرکزی وزیرجینت چودھری نے پارٹی لیڈران پرسخت کارروائی کی ہے۔…

2 hours ago

Delhi Assembly Election 2025: اروند کیجریوال کے خلاف بی جے پی امیدوار طے؟ دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی امیدواروں کی پہلی فہرست تیار!

دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…

3 hours ago