سیاست

Swati Maliwal Case: سواتی مالی وال کی ایک اور ویڈیو آئی سامنے، جانیں کیمرے میں کیا ہواقید ؟ میں پورے ملک کی خواتین کے لیے اکیلی لڑ رہی ہوں

عام آدمی پارٹی کی راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ سواتی مالی وال پر مبینہ حملہ کے معاملے میں ایک اور ویڈیو سامنے آیا ہے۔ یہ ویڈیو وزیراعلیٰ کی رہائش گاہ کے سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج ہے۔ جسے اب جاری کر دیا گیا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون سکیورٹی گارڈ س سواتی مالی وال کو وزیراعلیٰ کی رہائش گاہ سے باہر لا رہی ہیں، اسی دوران وہ خاتون سکیورٹی گارڈ س کا ہاتھ جھٹکتی نظر آ رہی ہیں۔

دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کے گھر پر ایم پی سواتی مالی وال کی پٹائی کا معاملہ اب زور پکڑ رہا ہے۔ قبل ازیں اے اے پی ایم پی سنجے سنگھ نے اعتراف کیا تھا کہ ویبھو کمار نے سواتی  مالی وال کے ساتھ بدتمیزی کی تھی، وہیں جمعہ کو اے اےپی نے یو ٹرن لیا اور سواتی  مالی وال کے خلاف الزامات سے خود کو الگ کر لیا اور انہیں بی جے پی کا پیادہ قرار دیا۔ اس سب کے درمیان سواتی  مالی وال نے الزام لگایا کہ سی سی ٹی وی کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی جا رہی ہے۔
سواتی مالی وال نے ایکس پر دہلی پولیس کو ٹیگ کرتے ہوئے  پوسٹ کیا

سواتی مالی   وال نے ایکس پر دہلی پولیس کو ٹیگ کرتے ہوئے  پوسٹ کیا، ‘مجھے اطلاع ملی ہے کہ اب یہ لوگ گھر کے سی سی ٹی وی کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کر رہے ہیں..’ سواتی مالی وال نے جمعہ کو اپنے ایکس کی ڈی پی بھی تبدیل کرلی ہے۔ اس سے پہلے انہوں نے کیجریوال والی تصویر لگائی تھی ،لیکن اب اسے بلیک کردیا گیا ہے
سواتی کا جوابی حملہ

آتشی کے بیان کے بعد سواتی  مالی وال نے بھی جوابی حملہ کیا اور ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا، ‘کل پارٹی میں آنے والے لیڈروں نے 20 سالہ کارکن کو بی جے پی کا ایجنٹ قرار دیا۔ دو دن پہلے پارٹی نے پی سی میں سب سچ قبول  لیا تھا اور آج یہ یو ٹرن، غنڈہ پارٹی کو دھمکیاں دے رہا ہے، اگر مجھے گرفتار کیا گیا تو سارے راز کھول دوں گا۔ اس لیے وہ لکھنؤ سے ہر لئے کر ہر جگہ گھوم رہا ہے۔ آج ان کے دباؤ میں پارٹی نے ہار مان لی اور ایک غنڈے کو بچانے کے لیے پوری پارٹی نے میرے کردار پر سوالیہ نشان لگا دیا۔ کوئی بات نہیں، میں پورے ملک کی خواتین کے لیے اکیلی لڑ رہی ہوں، اپنے لیے بھی لڑوں گی۔ کردار کشی بھرپور طریقے سے کریں، وقت آنے پر ساری حقیقت سامنے آ جائے گی!’

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Modi’s Focus on Water Education: پانی کے تحفظ پر مودی حکومت کا بڑا زور، اسکولوں کے نصاب میں شامل ہوں گے آبی انتظام سے متعلق موضوعات

نئی دہلی میں ایمپاورڈ ٹاسک فورس (ETF) کے 20ویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سی…

9 hours ago

UDMA Day 2026: جامعہ ملیہ اسلامیہ میں اُڈما ڈے 2026 کا انعقاد 10 اکتوبر سے، یونانی طب، ادویہ سازی، تحقیق، تعلیم اور صحت سے وابستہ نمائندگان کی شرکت

میلے میں ڈسٹری بیوٹرز اور ایجنسیوں کو کمپنی مالکان اور سینئر نمائندگان سے براہِ راست…

10 hours ago

INDIA Alliance Protest: ایس آئی آر کے خلاف اپوزیشن کا ملک گیر احتجاج، پٹنہ میں تیجسوی کا مارچ، لکھنؤ اور بنگلورو میں بھی مظاہرے

بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں اپوزیشن کے ’انڈیا‘ اتحاد کے لیڈروں نے سڑکوں پر اتر…

10 hours ago