-بھارت ایکسپریس
مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ نے جھارکھنڈ حکومت پرجم کرتنقید کی ہے۔ انہوں نے جھارکھنڈ کی جے ایم ایم- کانگریس کی اتحادی حکومت کو ملک کی سب سے بڑی بدعنوان حکومت قرار دیا ہے۔ اتنا ہی نہیں، انہوں نے دعویٰ کیا کہ عوام اس حکومت کو اقتدار سے بے دخل کردے گی۔ جھارکھنڈ کے دیوگھر میں منعقدہ ایک ریلی کو خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جھارکھنڈ میں آدیواسی لڑکیوں کا قتل کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جھارکھنڈ کی سورین حکومت خوشنودی کی سیاست کر رہی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ شیبو سورین انتخابی میدان میں آئیں، عوام ان کو اقتدار سے اکھاڑ پھینکے گی۔
آدیواسیوں کے وجود کا معاملہ اٹھایا
امت شاہ نے کہا کہ وہ سنتال ڈویژن کو جیتنے کا عزم لینے کے لئے یہاں آئے ہیں۔ یہاں سے شیبو سورین کی فیملی کا بوریا بستر باندھ کر بھیج دینا ہے۔ ہیمنت سورین کو آدیواسیوں کی مخالفت کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ ووٹ بینک کے لالچ میں وہ یہاں آبادیاتی تبدیلی ہو رہی ہے۔ یہاں دراندازوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔ آدیواسیوں اور پسماندہ طبقات کی آبادی کم ہو رہی ہے۔ درانداز لوگ آدیواسیوں کے زمین پر قبضہ کر رہے ہیں۔ وہ یہاں کی بہو بیٹیوں پر ظلم کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صاحب گنج، دمکا، گوڈا، پاکوڑ، جام تاڑہ میں کھلے عام دراندازی ہو رہی ہے اور ہیمنت سورین اس پر روک لگانے کے بجائے سب کچھ مسکرا کردیکھ رہے ہیں۔
وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ دیوگھر میں ایک ریلی کو خطاب کرتے ہوئے یہ باتیں کہیں۔ انہوں نے کہا کہ جھارکھنڈ میں آبادیاتی تبدیلی ہو رہی ہے، آدیواسیوں کا فیصد کم ہو رہا ہے۔ امت شاہ کا یہ دورہ 2024 لوک سبھا الیکشن کے پیش نظرکافی اہم مانا جا رہا ہے۔ انہوں نے ‘وجے سنکلپ ریلی’ کے ذریعہ انتخابی بگل بجایا۔
بجٹ سے متعلق کیا یہ بڑا دعویٰ
امت شاہ نے کہا کہ بجٹ میں متوسط طبقہ کو راحت دینے کا کام کیا ہے، جن کی آمدنی 7 لاکھ روپئے سے کم ہے، ان کو انکم ٹیکس میں چھوٹ دی گئی ہے۔ حکومت آدیواسی بھائیوں کے لئے 740 ایکلوو ماڈل اسکول تیار کرے گی، جس کے لئے 38,000 اساتذہ کی بھرتی کی جائے گی۔ یہ باتیں انہوں نے دیوگھر میں منعقدہ وجے سنکلپ ریلی میں کہیں۔
-بھارت ایکسپریس
مرکزی حکومت نے پیر کو ’نو ڈیٹینشن پالیسی‘کو ختم کر دیا ہے۔ اس فیصلے کے…
کانگریس پارٹی کی لیڈراور رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی نے نوکری کے لئے درخواست فارم پرلگنے…
اس فلم میں روس یوکرین جنگ سے بے گھر ہونے والے پناہ گزینوں کے مصائب…
ریلائنس کے ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس فارآرل (ای ایس اے) پروگرام کے تحت ہے ہیملیزونڈرلینڈ کے…
کارنیول میں اسکول کے طلباء نے بہت سے تفریحی کھیلوں، تفریحی سرگرمیوں، مختلف آرٹ اینڈ…
بنگلہ دیش کے خارجہ امور کے مشیر توحید حسین نے کہا کہ ’’ہم نے ہندوستانی…