ملک بھر کے لوگوں میں شری کرشن جنم اشٹمی کے حوالے سے جوش و خروش دیکھا جا رہا ہے۔ اس موقع پر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور اتر پردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سمیت کئی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ نے ملک کے عوام کو شری کرشن جنم اشٹمی کی دلی مبارکباد دی۔
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی عوام کو جنم اشٹمی کی مبارکباد دیتے ہوئے ‘ایکس’ پر لکھا:”نند کے آنند بھیو، جے کنہیا لال کی، شری کرشن جنم اشٹمی کی سبھی کو ہاردک شبھ کامنائیں۔ دھرم، نیتی اور لوک کلیان کے پرتیک بھگوان شری کرشن کا جیون ہر بھارتیہ کو سچائی اور کرتویہ کے مارگ پر چلنے کی پریرنا دیتا ہے۔“
مرکزی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے ‘ایکس’ پر لکھا:“شری کرشن جنم اشٹمی کے پاون افسر پر سبھی دیش واسیوں کو ہاردک شبھ کامنائیں۔ یہ تہوار آپ کی زندگی میں نئی توانائی اور جوش پیدا کرے، یہی میری بھگوان شری کرشن سے پرارتھنا ہے۔“
مرکزی وزیر برائے ٹرانسپورٹ و شاہراہ نتن گڈکری نے بھی ملک کے عوام کو جنم اشٹمی کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا:”شری کرشن جنم اشٹمی کے پاون افسر پر سبھی دیش واسیوں کو ہاردک شبھ کامنائیں۔“
اتر پردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے سوشل میڈیا پر لکھا:“سروجنین گرو کرشن کو میرا نمن! بھگوان شری کرشن کے پاون جنم اتسو پر سبھی کو ہاردک بدھائی و شبھ کامنائیں۔ کرشن، چنچل اور پرم یوگی، ‘شری کرشن جنم اشٹمی’ بانسری وادک سبھی کے جیون میں پریم، کرونا اور بھکتی کا سنچار کریں اور سمپورن سرشٹی کا کلیان کریں، یہی میری پراتھنا ہے۔ جے شری کرشن“
اتراکھنڈ کے وزیراعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے ‘ایکس’ پر لکھا:”سچ، دھرم اور نیائے کے پرتیک بھگوان شری کرشن کے جنم اتسو ‘شری کرشن جنم اشٹمی’ کے موقع پر سبھی پردیش واسیوں کو ہاردک بدھائی و شبھ کامنائیں۔ میں بھگوان شری کرشن سے آپ سب کے سُکھ، سواستھ اور منگل مَی جیون کی پرارتھنا کرتا ہوں۔“
واضح رہے کہ شری کرشن جنم اشٹمی ہر سال بھگوان شری کرشن کے جنم اتسو کے طور پر منائی جاتی ہے۔ اس بابرکت موقع پر لوگ بھگوان کرشن کی پوجا کرتے ہیں، ان کا آشیرواد حاصل کرنے کے لیے مندروں کا رخ کرتے ہیں۔
بھار ت ایکسپریس اردو
آئی آئی ٹیین بابا ابھے سنگھ گریوال ایک بار پھر سرخیوں میں ہیں، لیکن اس…
سرجری کے دوران جانچے گئے بافتوں سے پہلے کیے گئے ٹیسٹوں کی بنیاد پر لگائے…
دہلی کے لاجپت نگر کے ایک دکاندار نے کہا کہ یو پی آئی لین دین…
طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کے بعد جے پور ہوائی اڈے پر افرا تفری کا ماحول…
سعودی حکومت کے میڈیا دفتر نے اس معاملے پر تبصرے کی درخواست کا فوری جواب…
موڈیز کے تخمینے میں امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے شرح سود بڑھانے کے اثرات…