جموں و کشمیر کے وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے ہفتہ کے روز ضلع کشتواڑ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔ انہوں نے بادل پھٹنے سے آئی تباہ کن سیلاب کے نقصانات کا جائزہ لیا اور متاثرین کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔
وزیراعلیٰ نے پڈر بلاک کے گلابگڑھ پہنچ کر راحت و بچاؤ کاموں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے سب سے زیادہ متاثرعلاقوں میں سے ایک چشوتی گاؤں کا بھی دورہ کیا۔ جمعہ کو عمر عبداللہ نے تصدیق کی کہ جمعرات کو آنے والے سیلاب کے بعد چشوتی گاؤں سے تقریباً 60 لاشیں برآمد کی گئی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ لاپتہ افراد کی تعداد کی تصدیق ابھی باقی ہے۔
وزیراعلیٰ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا:”تقریباً 60 لاشیں ملی ہیں۔ لاپتہ افراد کی صحیح تعداد کا اندازہ لگایا جا رہا ہے۔ جب ریسکیو اور راحت کا کام مکمل ہو جائے گا، تب ہم یہ جاننے کی کوشش کریں گے کہ کیا انتظامیہ موسم کی وارننگ کے بعد کوئی احتیاطی قدم اٹھا سکتی تھی، کیونکہ محکمہ موسمیات نے پہلے ہی لوگوں کو غیر ضروری طور پر باہر نہ نکلنے کی ہدایت دی تھی۔”
عمر عبداللہ نے کہا کہ: “ریسکیو آپریشن میں فوج، این ڈی آر ایف، ایس ڈی آر ایف، پولیس اور انتظامیہ سرگرمی سے کام کر رہے ہیں۔ مختلف سیاسی جماعتوں کے کارکن بھی زمین پر امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔“
مرکزی وزیر جتندر سنگھ نے بھی جمعہ کی دیر رات متاثرہ چشوتی علاقوں کا دورہ کر کے صورت حال کا جائزہ لیا۔ ذرائع کے مطابق، بھارتی فضائیہ کو امدادی مشن کے لیے الرٹ پر رکھا گیا ہے۔ دو ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر اور ایک ایڈوانسڈ لائٹ ہیلی کاپٹر کو جموں اور ادھم پور میں تعیناتی کے لیے تیار رکھا گیا ہے۔
اس سے قبل جمعہ کو یومِ آزادی کے موقع پر وزیراعظم نریندر مودی نے لال قلعہ سے اپنے خطاب میں ملک بھر میں حالیہ قدرتی آفات سے متاثرہ افراد کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا:”قدرت ہماری آزمائش لے رہی ہے… گزشتہ چند دنوں سے ہم قدرتی آفات، لینڈ سلائیڈ، بادل پھٹنے اور دیگر آفات کا سامنا کر رہے ہیں۔ ہماری ہمدردیاں متاثرہ افراد کے ساتھ ہیں۔”
بھارت ایکسپریس اردو
ایرانی نیوز چینل پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی ڈرون کو ایران کے…
شمال مشرقی ایران کے شہر مشہد سے یہ طیارہ کرمان شاہ کے لیے روانہ ہوا…
یمن میں حوثی باغیوں نے سعودی حمایت یافتہ فورسز کے خلاف لڑائی کی ایک ویڈیو…
آئی ایم ڈی کے مطابق منگل (15 ستمبر) کو دہلی کے کچھ علاقوں میں بونداباندی…
وزیر اعظم نریندر مودی کے 25 سالہ عوامی خدمت کے سفر کے موقع پر 17…
یورپی کمیشن کی صدر نے سعودی عرب کے خلاف حوثی حملے کی مذمت کرتے ہوئے…