ہریانہ اسمبلی انتخابات کے لیے ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ اب تک کے رجحانات میں بی جے پی کو اکثریت ملتی نظر آرہی ہے۔ صبح 12.30 بجے تک کے رجحانات کے مطابق ہریانہ کی 90 سیٹوں میں سے بی جے پی 48 سیٹوں پر آگے ہے ،جب کہ کانگریس 36 سیٹوں پر آگے ہے۔ ہریانہ میں بی جے پی کی ہیٹ ٹرک کے درمیان اب انٹرنیٹ پر کریڈٹ وار چھڑ گئی ہے۔ دراصل پون کلیان کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔
یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر کیوں وائرل ہو رہا ہے؟
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پرنانی نام کے ایک یوزرنے ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں لکھا ہے کہ پون کلیان ہریانہ کے انتخابات میں گیم چینجر ہیں۔ پوسٹل بیلٹ ووٹنگ اورای وی ایم کے درمیان فرق مکمل طور پر پون کلیان کے اثر و رسوخ کی وجہ سے ہے۔ یوزر نے مزید لکھا کہ پوسٹل بیلٹ ووٹنگ کے بعد ان کی آواز نے پورے ہریانہ کو بی جے پی میں منتقل کر دیا ہے۔
یوزر نے پون کلیان کے بارے میں مزید لکھا کہ وہ ہمارے سناتن دھرم سیویرہیں اور انہوں نے ہریانہ کے انتخابی نتائج کو بھی ٹیگ کیا۔
‘ پون کلیان ہے تو ممکن ہے…’
ایک اور پوسٹ میں یوزر نے ہریانہ اور جموں و کشمیر میں بی جے پی کی جیت کے بارے میں بات کی۔ یوزر نے کہا کہ ہمارے سناتن محافظ پون کلیان پورے ہندوستان کو متاثر کررہے ہیں۔ اگر انہوں نے ہریانہ روڈ ریلی میں مہم چلائی ہے تو اس کا مطلب ہے کہ بی جے پی یقینی طور پر جیت جائے گی۔ مزید کہا گیا کہ پون کلیان ہیں تو ممکن ہے۔
بھارت ایکسپریس
بی جے پی لیڈرونود تاؤڑے نے ووٹنگ والے دن ان الزامات کوخارج کرتے ہوئے کہا…
سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…
آسٹریلیا کو ابھی تک پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…
کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…
اس میچ میں ہندوستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کی اور شروعات میں…
شاہی جامع مسجد میں نماز جمعہ 1:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مسجد کمیٹی نے…