سیاست

America is also teaching Rahul Gandhi Indian values: راہل گاندھی کی بیرون ملک ہندوستان پر تنقید کا رد عمل آیا سامنے ، سابق امریکی عہدیدار نے کی سرزنش

لوک سبھا کے  اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی اکثر اپنے بیانات کی وجہ سے سرخیوں میں رہتے ہیں۔ اس وقت وہ کولمبیا کے دورے پر ہیں۔ اس دوران انہوں نے ایک بیان دیا،جس کے بعد سابق امریکی اہلکار نے راہل گاندھی کو ہندوستانی اقدار سے متعلق توجہ دلائی۔ حالانکہ راہل گاندھی کے لیے یہ کوئی نئی بات نہیں ہے۔ وہ پہلے بھی اس طرح کے بیانات کے لیے نشانہ بن چکے ہیں۔ اب ایک سابق امریکی عہدیدار کے اس بیان سے بی جے پی کو ایک بار پھر انہیں تنقید کا  نشانہ بنانے کا موقع مل گیا ہے۔

ہندوستان کی جمہوریت خطرے میں

دراصل، امریکی حکومت کے سابق سینئر اہلکار ریمنڈ وِکری نے آئی اے این ایس کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ ہندوستان میں جمہوریت خطرے میں ہے۔ ہندوستانی لیڈران کو ،چاہے وہ کسی بھی پارٹی سے وابستہ ہوں، ہندوستانی اقدار اور مفادات کے حق میں بات کرنی چاہیے۔ ریمنڈ وِکیری نے کہا کہ امریکہ اور بھارت دونوں میں دو جماعتی اقدار کا نظام مکمل طور پر ختم ہو چکا ہے۔ “مجھے امید ہے کہ سیاسی تقسیم کے دونوں فریق کے لیڈران  ہندوستانی اقدار بشمول ہندوستان کے مفادات کے حق میں بات کریں گے۔” وِکری نے مزید کہا کہ، “آزاد دنیا کے لیڈروں کے طور پر، ہم نے بین الاقوامی سطح پر امریکہ کے اقدار کو ظاہر کرنے کی کوشش کی ہے۔ دو جماعتی نظام، جس میں ریپبلکن اور ڈیموکریٹس دونوں شامل تھے، جو امریکہ میں اب منہدم ہو چکا ہے، اور مجھے خدشہ ہے کہ یہ بھارت میں بھی ختم  ہونے کے دہانے پر ہے۔”

راہل گاندھی نے حکومت پر کی سخت تنقید

بدھ  کے روز راہل گاندھی نے کولمبیا کےاینویگاڈو میں قائم ای آئی اے یونیورسٹی میں طلباء سے ملاقات کی۔اس دوران اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے راہل گاندھی نے نریندر مودی حکومت پر سخت تنقید کی۔انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ آج بھارت کو سب سے بڑا خطرہ اس کی جمہوری بنیادوں پر منظم حملہ ہے۔ ہندوستان کی طاقت اس کے متنوع مذاہب، زبانوں اور روایات میں پنہاں ہے۔ راہل گاندھی نے کہا کہ ہندوستان کا ڈھانچہ آمریت کو ایڈجسٹ نہیں کرسکتا اور اس کے عوام کو دبانے کی کوششیں بالآخر ناکام ہوں گی۔ متنوع روایات اور نظریات کو پنپنے کی اجازت دینے کے لیے ایک جمہوری ڈھانچہ ضروری ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Nisar Ahmad

Recent Posts

Muslim Rashtriya Manch Convention: ملک کو غیر مستحکم کرنے والی سیاست سے بچیں، آئین کا احترام سب سے اہم ہے: اندریش کمار

مسلم راشٹریہ منچ کے کارکنان کنونشن میں راہل گاندھی، اپوزیشن اور CJP کی سیاست پر…

1 hour ago

Global Protests: دنیا بھر میں کیوں بھڑک رہا ہے عوامی غصہ؟ فرانس سے امریکہ تک سڑکوں پر اترے لوگ

عالمی سطح پر مہنگائی، بے روزگاری، رہائش کے بحران اور تعلیم سے متعلق مسائل کے…

3 hours ago