نئی دہلی، 24 نومبر (بھارت ایکسپریس): اتر پردیش میں ضمنی انتخابات کے جوش و خروش کے درمیان اکھلیش یادو نے بڑا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں قنوج سیٹ سے الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے۔ اکھلیش یادو نے اپنی بیوی ڈمپل یادو کو مین پوری سیٹ سے امیدوار بنایا ہے۔ اس دوران اکھلیش یادو نے اپنے لوک سبھا الیکشن لڑنے کا منصوبہ صاف صاف ظاہر کر دیا ہے۔ دراصل قنوج میں ایک پروگرام کے دوران ڈمپل کو مین پوری سے امیدوار بنائے جانے کے بعد صحافی نے سوال پوچھا کہ 2024 میں قنوج سے لوک سبھا الیکشن کون لڑے گا۔
تب اکھلیش نے جواب دیا کہ ہمارا کام الیکشن لڑنا ہے۔ جہاں سے پہلا الیکشن لڑے تھے وہاں پھر سے الیکشن لڑیں گے۔ قنوج کی سیٹ خالی ہوئی تو ہم کیا کریں گے؟ ڈمپل یادو نے قنوج سے 2019 لوک سبھا کا انتخاب لڑا تھا۔ لیکن انہیں بی جے پی امیدوار سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
خالی بیٹھ کر کیا کروں گا، الیکشن ہی لڑوں گا
اکھلیش یادو نے صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ خالی بیٹھا ہوں تو کیا کروں گا، الیکشن ہی لڑوں گا۔ ہمارا کام الیکشن لڑنا ہے، جہاں سے میں نے پہلی بار الیکشن لڑا، وہیں سے پھر لڑوں گا۔ بہرحال پارٹی ہی فیصلہ کرے گی کہ انتخابات میں کیا کرنا ہے۔ ہماری انتخابی حکمت عملی پارٹی کے اتفاق رائے پر مبنی ہو گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ میرا قنوج سے پرانا تعلق ہے، قنوج میں بہت سے ترقیاتی کام کرائے ہیں۔
اکھلیش کا قنوج سے پرانا تعلق
واضح رہے کہ اکھلیش کا قنوج سیٹ سے پرانا رشتہ ہے، انہوں نے سال 2000 میں یہاں سے ضمنی الیکشن لڑا تھا، جس کے بعد وہ وہاں سے ایم پی منتخب ہوئے تھے۔ اس کے بعد وہ مسلسل دو بار قنوج سے ایم پی منتخب ہوئے۔ وہ 2004 اور 2009 میں لوک سبھا جیتے۔ سال 2012 میں اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ بنے جس کے بعد انہوں نے قنوج لوک سبھا سیٹ سے استعفیٰ دے دیا۔ اس کے بعد قنوج کی سیاست میں ڈمپل کی انٹری ہوئی۔ 2012 میں ڈمپل بلامقابلہ ایم پی منتخب ہوئیں اور اس کے بعد وہ 2014 میں دوبارہ جیت کر ایم پی بن گئیں۔ لیکن 2019 میں انہیں بی جے پی امیدوار کے سامنے شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔
اکھلیش یادو ایک نجی شادی کی تقریب میں قنوج پہنچے۔ یہاں قنوج میونسپلٹی کے سابق چیئرمین سنیل کمار گپتا عرف منا کے بیٹے یش چندرگپتا کی تلک کی تقریب تھی، جس کو مبارکباد دینے اکھلیش یادو ان کے فارم ہاؤس پہنچے تھے۔
اداکار کے کے مینن آنے والی اسٹریمنگ سیریز ’سیٹاڈیل: ہنی بنی‘ میں نظر آئیں گے،…
نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹسٹ میچ کی پہلی اننگ میں سرفراز خان کچھ خاص…
پورنیہ کے ایس پی کارتیکیہ شرما نے گرفتار ملزم کے بارے میں مزید کہا کہ…
کانگریس صدر ملیکا ارجن کھڑگے نے کرناٹک میں وزیراعلیٰ سدارمیا اورنائب وزیراعلیٰ ڈی کے شیوکمارکے…
اس سے قبل 15 اکتوبر کو مغربی جکارتہ میں درجنوں گھروں میں آگ لگنے سے…
ہردیپ سنگھ پوری نے کہا کہ پی ایم نریندر مودی کی قیادت میں، ہندوستان میں…