سیاست

Akhilesh Yadav in Parliament: یوپی میں بی جے پی کی سیٹیں نہیں کم ہوتیں اگر، اکھلیش یادو نے پارلیمنٹ میں بتائی یہ وجہ

قنوج سے ایس پی ایم پی اکھلیش یادو نے لوک سبھا میں بجٹ پر بحث میں حصہ لیا۔ اس دوران انہوں نے بی جے پی حکومت کو نشانہ بنایا۔ اکھلیش یادو نے مودی اور یوگی حکومت کو گھیرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ یوپی میں کام کرتے تو ریاست میں بی جے پی کی سیٹیں کم نہیں ہوتیں۔

یوپی میں ترقی کا مسئلہ اٹھاتے ہوئے یوپی کے سابق سی ایم اکھلیش یادو نے کہا کہ اگر 10 سالوں میں ہم وہیں کے وہیں کھڑے ہیں اور ایسا کچھ نظر نہیں آرہا ہے تو یوپی سے جو نتائج آئے ہیں، اس سے ظاہر ہے کہ آپ نے کتنا کام کیا ہے۔ کام ہوگیا۔ اگر آپ سب کچھ اچھا کام کیا ہوتا ، توکیا نتائج ایسے آتے؟ یوپی میں نہ صرف شکست ہوئی ہیں، نہ صرف سیٹیں کم ہوئی ہیں۔ پی ایم مودی بھی ووٹ  سےہار یں ہیں ۔ جہاں آپ کو 5 لاکھ سے جیتنا چاہیے تھا، وہ کتنے ووٹوں سے جیت گے؟

بجٹ میں صرف ناامیدی نظر آرہی ہے- اکھلیش

ایس پی صدر اکھلیش یادو نے کہا کہ یہ اس حکومت کا لگاتار گیارہواں بجٹ ہے۔ اس بجٹ کے بعد بھی ناامیدی باقی ہے اور یہ لوگ حکومت میں ہیں اس لئے اچھی بات کریں گے۔ بلکہ حکومت بننے کے بعد جو خوشی ہونی چاہیے تھی وہ چہروں پر نظر نہیں آ رہی۔

اکھلیش نے کہا، اس بجٹ میں بے روزگاروں، نوجوانوں اور دیہاتوں کے مسائل 9دو11 کے طور پر نظر آرہے ہیں۔ مہنگائی کا  جو ہمیں سامنا  کرنا پڑرہا ہے۔پریواروالے یہ باتیں اچھی طرح جانتے ہیں۔ جب میں حکمراں جماعت کے اعداد و شمار دیکھتا اور سنتا ہوں کہ اگر 10 سالوں میں یہ سب اچھا ہوا ہے تو ہنکر انڈیکس میں آپ کہاں کھڑے ہیں؟ یہ حکمران جماعت کی طرف سے آئے گا کہ ہم کہاں کھڑے ہیں۔

یوپی کو 10 سالوں میں آئی آئی ایم، آئی آئی ٹی نہیں ملا: اکھلیش

ایس پی ایم پی نے کہا، سب سے زیادہ ایم پی یوپی جیسی بڑی ریاست سے منتخب ہوتے ہیں۔ ہمیں بجٹ میں کوئی بڑا پروجکیٹ نہیں ملا۔ پی ایم سے ملاقات ہوئی ہے۔ کیا آپ کے پاس کوئی بڑا پروجیکٹ ہے، کیا آپ کو 10 سالوں میں کوئی IIM یا IIT ملا ہے؟

اکھلیش یادو نے کہا، میں نے مطالبہ کیا تھا کہ جنک پور سے ایودھیا تک ایکسپریس وے بننا چاہیے۔ آپ کیا کہتے ہیں کہ بہت زیادہ ایف ڈی آئی آرہی ہے۔ ٹیلی فون بننے لگے ۔ موبائل نہیں بن رہے ہیں، وہ کمپنیاں اس پالیسی کے تحت آئیں جو سماج وادی پارٹی کے دور میں نوئیڈا میں تھیں، میک ان انڈیا نہیں ہورہا ہے  ۔ لیکن ان لوگوں کو زمین کس نے دی؟

اکھلیش نے کہا، خواب دکھایا گیا کہ پرائیویٹائزیشن ہو جائے گی تو نوکریاں ملیں گی۔ کسی حد تک نجکاری ہوئی، لیکن نوکریاں کم ہوئیں۔ کیا حکومت پی ڈی اے خاندان کو وہ حقوق اور عزت فراہم کرنے کی اہلیت رکھتی ہے جو ملنا چاہیے؟

بھار ت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

ونود تاؤڑے نے راہل گاندھی-کھڑگے کو بھیجا 100 کروڑ کا نوٹس، کہا- ’معافی مانگیں ورنہ ہوگی قانونی کارروائی‘

بی جے پی لیڈرونود تاؤڑے نے ووٹنگ والے دن ان الزامات کوخارج کرتے ہوئے کہا…

45 minutes ago

Sanatana dharma controversy: اودے ندھی اسٹالن کو سپریم کورٹ سے فروری تک ملی راحت،مقدمے کی منتقلی سے متعلق درخواست پر سماعت جاری

سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…

2 hours ago

IND vs AUS 1st Test Day 1: ٹیم انڈیا نے آسٹریلیائی کھلاڑیوں کو دن میں دکھائے تارے،40 رنز پر آدھی ٹیم لوٹی پویلین

آسٹریلیا کو ابھی تک  پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…

3 hours ago

Delhi Election 2025: ‘فری کی ریوڑی چاہیے یا نہیں… دہلی کے لوگ طے کریں گے ‘، انتخابی مہم کی شروعات پر اروند کیجریوال کا بیان

کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…

4 hours ago

Sambhal Masjid News:سنبھل مسجد میں سروے کے معاملے میں مایاوتی کا پہلا ردعمل، نماز جمعہ سے قبل کہی یہ بات

 شاہی جامع مسجد میں نماز جمعہ 1:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مسجد کمیٹی نے…

6 hours ago