قومی

Three landslides hit Wayanad district: گہری نیند میں سورہے تھے لوگ، آدھی رات کو تین بار لینڈ سلائیڈنگ اور پھر 90 سے زیادہ لوگوں کی موت،سنبھلنے کا بھی نہیں ملا موقع

وائناڈ میں آدھی رات کو تین مٹی کے تودے گرنے سے ہر طرف تباہی مچ گئی۔ مرنے والوں کی تعداد 90 سے تجاوز کر گئی ہے۔ مرکزی حکومت نے مرنے والوں اور زخمیوں کے لیے مدد کا اعلان کیا ہے۔ ایم پی راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی وایناڈ جا سکتے ہیں، ایسی بھی خبریں آرہی ہیں۔واضح رہے کہ  لینڈ سلائیڈنگ کے وقت لوگ اپنے گھروں میں سو رہے تھے۔ حالات اتنے خراب ہوگئے کہ مکینوں کو سنبھلنے کا موقع بھی نہیں ملا۔ اس وقت  بھی بڑی تعداد میں لوگ لاپتہ ہیں۔قریب 116 لوگوں کے زخمی ہونے کی بھی خبر ہے۔ این ڈی آر ایف کی ٹیمیں موقع پر موجود ہیں اور بچاؤ اور راحت کا کام کر رہی ہیں۔ کیرالہ حکومت نے آج اور کل ریاست میں سرکاری سوگ کا اعلان کیا ہے۔

وہیں دوسری جانب موسلادھار بارش کا سلسلہ تاحال جاری ہے جس کی وجہ سے امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے۔ ملاپورم میں چلیار ندی سے کم از کم 15 لاشیں برآمد ہوئی ہیں اور بہت سے لوگوں کے بہہ جانے کا خدشہ ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ دریا سے مزید لاشیں نکالی جا رہی ہیں۔ کئی مکانات، دکانیں اور گاڑیاں ملبے تلے دب گئی ہیں۔ یہاں تک کہ اس مقام کی طرف جانے والا ایک پل بھی بہہ گیا ہے۔ ان تمام حالات کے درمیان بچاؤ کا کام بہت مشکل ہو گیا ہے۔کیرالہ کے وزیر اعلیٰ پنارائی وجین نے یقین دلایا ہے کہ عارضی پلوں کی تعمیر، ہیلی کاپٹر کے ذریعے لوگوں کو نکالنے اور آفت کے مقام پر ضروری انتظامات کرنے کے لیے فوج کی مدد لی جارہی ہے۔

ادھر وزیر اعظم نریندر مودی نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ حکومت ہند ہر ممکن مدد بھیجنے کی کوشش کر رہی ہے اور اس نے وزیر اعظم ریلیف فنڈ کے ذریعے مرنے والوں کے لواحقین کو دو دو لاکھ روپے کی امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ریاستی حکومت کا کہنا ہے کہ صورتحال بدستور سنگین ہے۔ اس کی بڑی وجہ ایک رات میں تین بار لینڈ سلائیڈنگ کا ہونا ہے۔ ملبہ اتنا زیادہ ہے کہ امدادی کاموں میں مصروف ٹیموں کے لیے حرکت کرنا بھی مشکل ہو گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ علاقے میں بارش کا سلسلہ فی الحال جاری رہے گا۔کیرالہ کے وزیر اعلیٰ پنارائی وجین نے اعلان کیا کہ صورتحال سے نمٹنے اور جاری امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کے لیے پانچ وزراء کا ایک وفد وایناڈ بھیجا گیا ہے۔ وزراء سے کہا گیا ہے کہ وہ فوری طور پر امدادی کاموں کی اطلاع دیں اور بے گھر لوگوں کو ریلیف کیمپوں میں بھیجیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Share of renewables in India’s energy mix to remain stable at 21 pc in FY25:ہندوستان کے انرجی مکس میں قابل تجدید ذرائع کا حصہ سال25 میں 21 فیصد پر مستحکم رہے گا

ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ "مجموعی توانائی کے مکس میں قابل تجدید ذرائع…

7 minutes ago

SportsForAll: دہلی میں 5واں اسپورٹس فار آل فاؤنڈیشن اسپانسرشپ پروگرام 2025 کا انعقاد، کئی اہم شخصیات نے کی شرکت

تقریب کے دوران، عہدیداروں نے اسپورٹس فار آل فاؤنڈیشن کے تعاون کی تعریف کی، جو…

14 minutes ago

Indian brands sustain momentum: ہندوستانی برانڈز 2025 کے لیے برانڈ فائنانس کی درجہ بندی میں اضافے میں رفتار کو برقرار رکھتے ہیں

ٹاٹا گروپ ہندوستان کا سب سے اعلیٰ درجہ کا برانڈ بننا جاری رکھے ہوئے ہے۔…

26 minutes ago

Deloitte India: مالی سال 2025 میں ہندوستان کی جی ڈی پی 6.5-6.8 فیصد رہنے کی توقع

اس ماہ کے شروع میں قومی شماریاتی دفتر (این ایس او) کے جاری کردہ پہلے…

53 minutes ago

IDFC FIRST Bank نے RuPay UPI کریڈٹ کارڈ سبھی  کے لیے لانچ کیا

سیملیس UPI انٹیگریشن: پہلا EA₹N کریڈٹ کارڈ 60 ملین سے زیادہ UPI QR کوڈز پر…

1 hour ago

Servotech’s Revenue Grows By 315%: مالی سال 2025 کی تیسری سہ ماہی کے لیے Servotech کی آمدنی میں 315 فیصد اضافہ

کمپنی نے 31 دسمبر 2024 کو ختم ہونے والی سہ ماہی اور نو مہینے کے…

1 hour ago