Maharashtra Politics: شیو سینا (یو بی ٹی) کے رہنما آدتیہ ٹھاکرے نے سابق ساتھی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ (ان کے دادا) بال ٹھاکرے نے دیگر جماعتوں کو توڑنے کے لیے کبھی ہندوتوا کا استعمال نہیں کیا۔ وسطی ممبئی میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئےآدتیہ ٹھاکرے نے کہا کہ ان کی پارٹی کے ساتھیوں کو تحقیقاتی ایجنسیوں کے ذریعہ نشانہ بنایا جارہا ہے۔کیونکہ شیوسینا (یو بی ٹی) نے ایم ایل اے کی نااہلی سے جڑے معاملے میں اسمبلی اسپیکر راہل نارویکر کے “غلط احکامات”کو لوگوں کے سامنے نمایا ں طور سے رکھنے کو لے پریس کانفرنس کی ۔
آدتیہ ٹھاکرے نے کیا کہا؟
ایکناتھ شندے کی بغاوت کے بعد جون 2022 میں شیو سینا میں پھوٹ پڑنے کے بعد دونوں دھڑوں نے اسمبلی اسپیکر کو درخواستیں دی تھیں۔ جس میں ایک دوسرے کے ایم ایل اے کو انحراف مخالف قانون کے تحت نااہل قرار دینے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ اس بغاوت کے بعد شندے وزیر اعلیٰ بن گئےتھے۔ اپنے حکم میں نارویکر نے فیصلہ دیا کہ شندے کا گروپ ہی اصلی شیوسینا ہے۔ انہوں نے کسی بھی دھڑے سے کسی بھی ایم ایل اے کو نااہل نہیں کیا۔ آدتیہ ٹھاکرے نے کہا، “رویندر وائیکر، کشور پیڈنیکر، راجن سالوی کو تفتیشی ایجنسیوں کی طرف سے ہراساں کیا جا رہا ہے اور دھمکیاں دی جا رہی ہیں تاکہ وہ ایکناتھ شندے کے دھڑے میں شامل ہو جائیں۔ ان لیڈروں کے پاس چھپانے کے لیے کچھ نہیں ہے، اسی لیے وہ (ادھو ٹھاکرے کے) وفادار رہتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ماسکو جا رہی مراکشی رجسٹرڈ DF10 طیارہ افغانستان میں گر کر تباہ، کئی جانی نقصان کا خدشہ
شندے دھڑے کے لیڈروں کے لیے “غدار” کا لفظ استعمال کرتی رہی ہے
انہوں نے اپنی پارٹی کے کارکنوں سے کہا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ایک بھی “غدار” لوک سبھا، اسمبلی یا یہاں تک کہ شہری انتخابات میں جیت نہ پائے۔ شیو سینا (یو بی ٹی) شندے دھڑے کے لیڈروں کے لیے “غدار” کا لفظ استعمال کرتی رہی ہے۔ آدتیہ ٹھاکرے نے کہا، “جب میرے مخالفین مجھے نشانہ بناتے ہیں تو میں پرجوش محسوس کرتا ہوں کیونکہ میں جانتا ہوں کہ میری تنقید نے انہیں نقصان پہنچایا ہے اور میں صحیح راستے پر ہوں۔ میرے دادا (شیو سینا کے بانی آنجہانی بال ٹھاکرے) نے سیاست ، بدعنوانی کرنے یا پارٹیوں کو توڑنے کے لئے ہندوتوا کا کبھی بھی استعمال نہیں کیا۔
بھارت ایکسپریس
پی ایم مودی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج ہندوستان موبائل مینوفیکچرنگ میں دنیا…
صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…
راج یوگی برہما کماراوم پرکاش ’بھائی جی‘ برہما کماریج سنستھا کے میڈیا ڈویژن کے سابق…
پارلیمنٹ میں احتجاج کے دوران این ڈی اے اور انڈیا الائنس کے ممبران پارلیمنٹ کے…
این سی پی لیڈرچھگن بھجبل کی وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس سے ملاقات سے متعلق قیاس آرائیاں تیزہوگئی…
سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی پر دھند کی ایک تہہ چھائی ہوئی ہے۔…