سیاست

Adani Group Commits Additional Rs 50,000 Crore To Northeast: اڈانی گروپ اگلے 10 سالوں میں نارتھ ایسٹ ریاستوں میں اضافی 50,000 کروڑ روپے کی کرے گا سرمایہ کاری، گوتم اڈانی نے رائزنگ نارتھ ایسٹ سمٹ میں  کیا اعلان

اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی نے جمعہ کو کہا کہ گروپ اگلے 10 سالوں میں شمال مشرقی ریاستوں میں اضافی 50,000 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کرے گا، جس میں مقامی ملازمتوں اور انٹرپرینیورشپ کو ترجیح دی جائے گی۔ اگر اس سرمایہ کاری کو شامل کیا جائے تو اڈانی گروپ نے  نارتھ ایسٹ میں ایک لاکھ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کا وعدہ کیا ہے۔

گوتم اڈانی نے سمٹ سے خطاب کیا

وزیر اعظم نریندر مودی کی موجودگی میں ‘رائزنگ نارتھ ایسٹ انویسٹرس سمٹ’ سے خطاب کرتے ہوئے، ارب پتی تاجر نے کہا کہ ان کی توجہ سبز توانائی،ا سمارٹ میٹر، ہائیڈرو پمپ اسٹوریج، پاور ٹرانسمیشن، سڑکوں اور شاہراہوں، ڈیجیٹل انفراسٹرکچر، لاجسٹکس، ہنر مندی اور پیشہ ورانہ تربیت کے مراکز کے ذریعے صلاحیت پیدا کرنے پر ہے۔

گوتم اڈانی نے کہا، “ہم لوگوں میں سرمایہ کاری کریں گے۔ مقامی ملازمتیں، مقامی کاروباری اور کمیونٹی کی شرکت کو ہر اقدام میں ترجیح دی جائے گی اور یہی ترقی یافتہ ہندوستان 2047 کا مقصد ہے۔”

گوتم اڈانی نے کہا، “2014 سے اب تک 6.2 لاکھ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری، سڑکوں کے نیٹ ورک کو 16,000 کلومیٹر تک دوگنا کرنا، ہوائی اڈوں کی تعداد کو دوگنا کرکے 18 کرنا، یہ صرف ایک پالیسی نہیں ہے، بلکہ وزیر اعظم مودی کی بڑی سوچ اور سب کا ساتھ سب کا وکاس میں ان کے پختہ یقین کو ظاہر کرتا ہے۔”

گوتم اڈانی نے بڑی سرمایہ کاری کا  کیااعلان 

اڈانی گروپ نے فروری میں آسام میں 50,000 کروڑ روپے کی بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کا اعلان کیا تھا، جو ریاست میں کسی کاروباری گروپ کے ذریعہ اب تک کی سب سے بڑی سرمایہ کاری کے وعدوں میں سے ایک ہے۔ گوتم اڈانی نے کہا، “نارتھ ایسٹ کے ہمارے بھائیو اور بہنو، ہم آپ کے خوابوں، آپ کے وقار اور آپ کی تقدیر کے ساتھ کھڑے رہیں  گے۔” دو روزہ سربراہی اجلاس کا مقصد اہم اسٹیک ہولڈرز، سرمایہ کاروں اور پالیسی سازوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنا ہے۔

وزیر اعظم کے دفتر (پی ایم او) کے ایک بیان کے مطابق، سربراہی اجلاس کے اہم شعبوں میں سیاحت اور مہمان نوازی، ایگری فوڈ پروسیسنگ اور متعلقہ شعبے، ٹیکسٹائل، ہینڈ لوم اور دستکاری، صحت کی دیکھ بھال، تعلیم اور مہارت کی ترقی، آئی ٹی، انفراسٹرکچر اور لاجسٹکس، توانائی، تفریح ​​اور کھیل شامل ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

Netanyahu Invites PM Modi & Captain Smit: اسرائیل کے یوم آزادی پر پی ایم مودی اور کیپٹن اسمت مچھار کو خصوصی دعوت، نیتن یاہو نے فون پر کی بات

اسرائیلی وزیر اعظم نے 174 مسافروں کی جان بچانے والے بھارتی پائلٹ کی بہادری کو…

8 hours ago

PM Modi Public Service Exhibition: گجرات میں وزیر اعظم مودی کے 25 سالہ عوامی خدمت کے سفر کی نمائش، وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل نے کیا معائنہ

پنڈت دین دیال آڈیٹوریم میں منعقد ’وکست گجرات سے وکست بھارت‘ کے عنوان سے اس…

8 hours ago