تنازعات کے درمیان مہاراشٹر حکومت نے آئی اے ایس آفیسر پوجا کھیڈکر کے خلاف بڑی کارروائی کی ہے۔ حکومت کے حکم کے بعد پوجا کھیڈکر کو ٹریننگ پروگرام منسوخ کر تے ہوئے واپس بلالیا گیا ہے۔
اب پوجا کھیڈکرکو 23 جولائی تک مسوری ٹریننگ اکیڈمی جوائن کرنے کے لیا کہا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی پوجا کھیڈکرکو 23 جولائی سے پہلے دوبارہ مسوری کی اکیڈمی میں حاضر ہونا پڑے گا۔ جانکاری کے لیے بتاتے چلیں کہ یہ کارروائی مہاراشٹر حکومت نے لال بہادر شاستری نیشنل اکیڈمی آف ایڈمنسٹریشن کی طرف سے دی گئی ہدایات کے مطابق کی ہے۔
قابل ذکر با ت یہ ہے کہ پروبیشنری آئی ایس آفیسر پوجا کھیڈکر پرائیویٹ کاروں پر لال بتی لگانے اور علیحدہ کیبن پر اصرار کرنے کی وجہ سے سرخیوں میں ہیں۔ وزیر اعظم کے دفتر اور مسوری میں لال بہادر شاستری نیشنل اکیڈمی آف ایڈمنسٹریشن نے جسمانی معذوری اور او بی سی سرٹیفکیٹ کے مسائل پر پوجا کھیڈکر کے خلاف تحقیقات شروع کی تھیں۔
پوجا کھیڈکر پر یو پی ایس سی میں داخلہ کے لیے دھوکہ دہی کا الزام
قابل ذکر ہے کہ پروبیشنری آئی اے ایس آفیسر پوجا کھیڈکر کے میڈیکل سرٹیفکیٹس کی تصدیق کی جارہی ہے۔ فی الحال ضلع واشیم میں تعینات 2023 بیچ کے افسر پوجا کھیڈکر نے UPSC کو کئی میڈیکل سرٹیفکیٹ جمع کروائے تھے، جن میں سے ایک نے آنکھوں میں معذوری بتائی تھی۔ ایسے میں پوجا کھیڈکر پر یو پی ایس سی میں سلیکٹ ہونے کے لیے دھوکہ دہی کا الزام لگا۔
پوجا کھیڈکر نے مبینہ طور پر خود کو جسمانی طور پر معذور اور او بی سی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والا بتایا تھا۔ یہی نہیں پوجاکھیڈکر پر پونے میں تعیناتی کے دوران مراعات کا غلط استعمال کرنے کا بھی الزام ہے۔
پوجا کھیڈکر نے 2007 میں بھی سرٹیفکیٹ دیا تھا
پولیس کو موصول ہونے والی معلومات کے مطابق ٹیم کو چیف کمشنر برائے معذور افراد کے دفتر سے ایک خط موصول ہوا، جس میں پوجا کھیڈکر کے ذریعہ تیار کردہ سرٹیفکیٹس کی تصدیق کرنے کو کہا گیا تھا۔ پولیس کی ایک ٹیم سرٹیفکیٹ کی حقائق کی جانچ کر رہی ہے۔ تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ پوجا کھیڈکر نے سال 2007 میں ایک پرائیویٹ میڈیکل کالج میں داخلہ لینے کے لیے فٹنس سرٹیفکیٹ دیا تھا۔
بھارت ایکسپریس
کیرالہ کے وزیر صنعت نے کہا کہ ان کی حکومت آئندہ ماہ انویسٹ کیرالہ گلوبل…
آئی ڈی ایس اے کے مطابق شمال مشرقی خطے کی دیگر سات ریاستیں کل فروخت…
امانت اللہ خان نے دہلی میں جاری بلڈوزر کارروائی کے خلاف احتجاج بھی کیا تھا…
ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ "مجموعی توانائی کے مکس میں قابل تجدید ذرائع…
تقریب کے دوران، عہدیداروں نے اسپورٹس فار آل فاؤنڈیشن کے تعاون کی تعریف کی، جو…
ٹاٹا گروپ ہندوستان کا سب سے اعلیٰ درجہ کا برانڈ بننا جاری رکھے ہوئے ہے۔…