مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے منگل (16 جولائی 2024) کو ہریانہ پسماندہ طبقات کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے، کانگریس پر ریزرویشن مخالف ہونے کا الزام لگایا۔ اس دوران انہوں نے کرناٹک میں مسلم ریزرویشن کو لے کر کانگریس کو بھی نشانہ بنایا۔ اب کانگریس نے پریس کانفرنس کرکے جواب دیا ہے۔ کانگریس لیڈر اجے کمار نے کہا کہ وزیر داخلہ امت شاہ سیریل لائر(جھوٹے) ہیں، اگر وہ یہ باتیں ٹی ڈی پی اور جے ڈی ایس سے کہیں گے تو ان کی حکومت گر جائے گی۔
کانگریس لیڈر اجے کمار نے کہا کہ امت شاہ، پہلے چندرابابو نائیڈو اور جے ڈی ایس سے حمایت لینا بند کریں اور پھر اس طرح کی بات کریں، اگر امت شاہ اس طرح بولیں گے تو پی ایم مودی خود امت شاہ کو پارٹی سے نکال دیں گے۔ کانگریس لیڈر نے الزام لگایا کہ تریپورہ میں کانگریس لیڈروں پر حملے ہو رہے ہیں۔ یہاں دہشت گردی کی سرگرمیاں شروع ہو چکی ہیں۔ اس کی ذمہ داری پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کی ہے اور یہی لوگ حملے کراتے ہیں۔ بی جے پی والے حملہ کر رہے ہیں۔ منی پور میں دو برادریوں کو لڑوا دیا۔ اب وہ تریپورہ میں حکومت بنانے کے لیے یہی کر رہے ہیں۔ ان چیزوں کی وجہ سے ملک غیر محفوظ ہوتا جا رہا ہے۔
کانگریس لیڈر اجے کمار نے الزام لگایا کہ تریپورہ میں کانگریس کے رہنماؤں اور کارکنوں کو بری طرح سے مارا جا رہا ہے۔ ہمارے دفاتر کو گرایا جا رہا ہے۔ یہ صرف اس لیے ہو رہا ہے کہ پنچایتی انتخابات آنے والے ہیں۔ یہاں کی صورتحال صومالیہ سے بھی بدتر ہے، بی جے پی نے فیصلہ کیا ہے کہ جو بھی ان کے خلاف مقابلہ کرے گا،انہیں وہ ماریں گے۔کانگریس لیڈر نے کہاکہ نریندر مودی کو وزیر اعظم کے طور پر حلف اٹھائے ہوئے 38 دن ہوچکے ہیں، اس دوران 9 بڑے دہشت گردانہ حملے ہوئے ہیں۔ ایک بار پھر، جموں و کشمیر کے ڈوڈہ میں ایک دہشت گردانہ مقابلے میں ہمارے 4 فوجی شہید ہوئے ہیں۔ گزشتہ 38 دنوں میں 12 فوجیوں کی شہادت سے ظاہر ہوتا ہے کہ جموں و کشمیر کے لوگ خوف کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
سیملیس UPI انٹیگریشن: پہلا EA₹N کریڈٹ کارڈ 60 ملین سے زیادہ UPI QR کوڈز پر…
کمپنی نے 31 دسمبر 2024 کو ختم ہونے والی سہ ماہی اور نو مہینے کے…
پی ڈبلیو سی کے مطابق، میکرو اکنامک نقطہ نظر سے، ہندوستان کی مضبوط اقتصادی ترقی،…
ایس جے شنکر ٹرمپ کے بالکل سامنے بیٹھے جب وہ امریکی صدر کے طور پر…
محکمہ تجارت نے منگل کو ڈائمنڈ امپریسٹ اتھارٹی (ڈی آئی اے ) اسکیم کا اعلان…
امندیپ نے کہا، "ہر کسی کو یہاں کا ہندوستان کا ماحول پسند آیا، یہاں تک…