گجرات، 4 نومبر (بھارت ایکسپریس): عام آدمی پارٹی نے گجرات اسمبلی انتخابات کے لئے بطور سی ایم امیدوار اسود ان گڈھوی کو منتخب کیا ہے۔یہ اعلان عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال نے گجرات میں کیا ہے۔ کیجریوال نے اسودان گڈھوی کو اپنا سی ایم چہرہ قرار دیا ہے۔ کیجریوال نے 29 اکتوبر کو سورت میں ایک پریس کانفرنس کی تھی اور لوگوں سے پوچھا تھا کہ وہ کس کو وزیر اعلی ٰکے طور پر دیکھنا چاہتے ہیں۔
گجرات میں عام آدمی پارٹی کے سی ایم کے عہدے کے لیے، پاٹیدار لیڈر گوپال اٹالیہ اور الپیش کتھیریا کا نام سرخیوں میں تھا۔ ان کے علاوہ کانگریس چھوڑ کر عام آدمی پارٹی میں شامل ہونے والے، اندرانیل راجیہ گرو اور منوج سورتھیا کے نام بھی سرخیوں میں تھے، لیکن اروند کیجریوال نے عوام کی مانگی گئی رائے کو قبول کیا۔ اس بنیاد پر سابق صحافی اسودان گڈھوی کے نام کا اعلان کیا گیا ہے۔
کجریوال نےکیا تھا نمبر جاری
اروند کیجریوال نے 29 اکتوبر کو سورت میں پریس کانفرنس کی تھی اور لوگوں سے پوچھا تھا کہ وہ کسے وزیر اعلی کے طور پر دیکھنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے عوام کی رائے جاننے کے لیے ایک نمبر بھی جاری کیا تھا جس پر لوگ کال اور واٹس ایپ کے ذریعے 3 نومبر کی شام یعنی جمعرات تک اپنی رائے دے سکتے تھے۔
دو مرحلوں میں ہوں گے گجرات میں انتخابات
گجرات میں دو مرحلوں میں اسمبلی انتخابات ہوں گے۔ پہلے مرحلے میں 89 سیٹوں پر یکم دسمبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے اور دوسرے مرحلے میں 93 سیٹوں پر 5 دسمبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے جب کہ ہماچل پردیش کے ساتھ ساتھ گجرات انتخابات کے نتائج کا اعلان 8 دسمبر کو کیا جائے گا۔ چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار اور الیکشن کمشنر انوپ چندر پانڈے نے بتایا کہ اس بار 51782 پولنگ اسٹیشنوں پر 4.9 کروڑ ووٹر اپنا ووٹ ڈالیں گے۔ اس بار گجرات میں 3,24,422 نئے ووٹروں کا اضافہ ہوا ہے۔
اکھلیش یادو نے یہ بھی کہا کہ بی جے پی دھرم کے راستے پر نہیں…
نوئیڈا کے ڈی سی پی رامبدن سنگھ نے بتایا کہ یہ جعلساز اکثر اپنے فراڈ…
ایشیا میں، وزیر اعظم نے 2014 میں بھوٹانی پارلیمنٹ اور نیپال کی آئین ساز اسمبلی…
پروفیسر ایم زید عابدین نے جاب فیئر کے بارے میں تفصیل سے بتایا اور کہا…
12 جولائی 2015 کو، وزیر اعظم نے بشکیک، کرغزستان میں مہاتما گاندھی کے مجسمے کی…
وزیر اعظم نے کہا کہ یہ دنیا کے لیے تصادم کا وقت نہیں ہے، یہ…