سیاست

AAP Preparation For Parliament Election: اے اے پی کی  نظریں 2024 کے لوک سبھا انتخابات پر، اروند کیجریوال ایک بار پھر گوا کا دورہ کرنے والے ہیں

AAP Preparation For Parliament Election: لوک سبھا انتخابات سے پہلے دہلی کی حکمراں جماعت عام آدمی پارٹی (اے اے پی) نے اب اپنی نظریں گوا پر مرکوز کی ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق  عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال ایک بار پھر گوا کا دورہ کرنے والے ہیں۔

میڈیا نیوزکے ذرائع کے مطابق وہ 11 اور 12 جنوری کو گوا میں ہوں گے۔ پارٹی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ ان کا دورہ صرف لوک سبھا انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے ہے۔ وہ کئی دور کی میٹنگیں کریں گے اور ریاست میں پارٹی کارکنوں کے ساتھ حکمت عملی پر تبادلہ خیال کریں گے۔

سیٹوں کی تقسیم پر کانگریس کے ساتھ بات چیت چل رہی ہے

پارٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ لوک سبھا انتخابات میں مرکز میں نریندر مودی حکومت کو بے دخل کرنے کے لیے بنائے گئے اپوزیشن اتحاد “انڈیا” میں گوا میں سیٹوں کی تقسیم پر بھی بات چیت ہوئی ہے۔ دہلی، پنجاب اور ہریانہ کے علاوہ عام آدمی پارٹی نے گوا میں بھی لوک سبھا الیکشن لڑنے کا مطالبہ کیا ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہےکہ  یہاں صرف دو سیٹیں ہیں۔اس لیے دیکھنا یہ ہے کہ اس اتحاد میں پارٹی کو کتنی سیٹیں ملتی ہیں۔

گوا میں عام آدمی پارٹی کی حکمت عملی کیا ہے؟

قابل ذکر با ت یہ ہےکہ  فی الحال عام آدمی پارٹی نے گوا میں الیکشن لڑنے کے حوالے سے اپنے تمام کارڈ نہیں کھولے ہیں۔ اگر اتحاد کو مطلوبہ سیٹیں نہیں ملتی ہیں تو کیا وہ گوا میں اکیلے الیکشن لڑیں گے یا اتحاد کے موقف کے مطابق کام کریں گے؟ عام آدمی پارٹی کے لیڈر اس بارے میں بولنے سے گریز کر رہے ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ اس بار اروند کیجریوال کا دورہ گوا بہت خاص ہونے والا ہے۔ کیونکہ پارٹی نے کافی محنت کے بعد 2022 کے اسمبلی انتخابات میں صرف دو سیٹیں جیتی تھیں۔

عام آدمی پارٹی گوا میں دو بار الیکشن لڑ چکی ہے

عام آدمی پارٹی اپنے قیام کے بعد گوا میں دو بار الیکشن لڑ چکی ہے۔ سب سے پہلےپارٹی نے 2017 کے اسمبلی انتخابات میں لڑی  ۔لیکن ایک بھی سیٹ نہیں جیت سکی۔ اس کے بعد 2022 میں بھی عام آدمی پارٹی نے امیدوار کھڑے کیے تھے۔لیکن اسے صرف دو سیٹوں پر کامیابی ملی تھی۔ اب نظریں 2024 کے لوک سبھا انتخابات پر لگی ہوئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بالی ووڈ بیوٹی تبو نے ویک اینڈ کا وار ایپی سوڈ میں جم کی مستی، شادی شدہ رنکو دھون کو کسی اور سے ہوگیا تھا پیار

دہلی میں شراب پالیسی بدعنوانی معاملے میں ای ڈی پہلے ہی اروند کیجریوال کو نوٹس دے چکی ہے۔ تاہم وہ پوچھ گچھ میں حصہ نہیں لے رہے ہیں۔ دریں اثناء ان کا گوا دورہ اس لئے بھی خاص ہے کیونکہ بی جے پی ان پر دہلی چھوڑ کر پوچھ گچھ سے بچنے کے لئے الگ سے دورہ کرنے کا الزام لگا رہی ہے۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

پپو یادو کو ملے گی کانگریس میں بڑی ذمہ داری! تیجسوی یادو کے ساتھ خراب رشتے کو کیس ٹھیک کریں گے پورنیہ کے ایم پی؟

بہار کے پورنیہ سے آزاد امیدوار کے طور پرجیت حاصل کرنے والے راجیش رنجن عرف…

9 hours ago

Team India Victory Parade:اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی نے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی، کہا- آپ ملک کے لئے ہیں مشعل راہ

ممبئی ایئرپورٹ پہنچنے پرہندوستانی ٹیم کا استقبال کیا گیا۔ جہاز پر واٹر کینن سے پانی…

9 hours ago

Hindenburg-Kingdon nexus have a Chinese angle:ہنڈنبرگ کنگڈن گٹھ جوڑ میں چینی کنکشن بے نقاب، جانیں کون ہے اینلا چینگ؟

اکتوبر 2022 میں، چینگ اور چائنا پروجیکٹ اس وقت شدید مشکلات میں پڑ گئے جب…

10 hours ago

Hathras Stampede: ہاتھرس ست سنگ حادثہ پر آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے نائب صدر پروفیسر محمد سلیمان کا اظہار رنج و غم

پروفیسر سلیمان نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ زخمیوں کا جلد از جلد مناسب علاج…

10 hours ago