سیاست

Jammu and Kashmir Election: صبح 11 بجے تک 28.12 فیصد ووٹنگ، ادھم پور میں سب سے زیادہ اور بارہمولہ میں سب سے کم

جیسے جیسے ووٹنگ کی رفتار بڑھ رہی ہے، ووٹروں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں، جموں و کشمیر کے سات اضلاع کے تمام 40 اسمبلی حلقوں میں صبح 11 بجے تک 28.12 فیصد ووٹ ریکارڈ کی گئی۔

الیکشن کمیشن (EC) کے اعداد و شمار کے مطابق منگل کو جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کے تیسرے اور آخری مرحلے کے لیے پولنگ کے پہلے چار گھنٹوں میں 28.12 فیصد ووٹ ڈالے گئے۔

ادھم پور ضلع میں سب سے زیادہ 33.84فیصد ٹرن آؤٹ ریکارڈ کیا گیا، اس کے بعد کٹھوعہ میں 31.78فیصد، سانبہ میں 31.50فیصد، بانڈی پورہ میں 28.04فیصد، کپواڑہ میں 27.34فیصد، جموں میں 27.15فیصداور بارہمولہ میں 23.20فیصدووٹنگ ہوئی۔

صبح 9 بجے تک 11.60 فیصد ووٹنگ ہوئی

جموں و کشمیر میں ووٹنگ کے تیسرے مرحلے میں صبح 9 بجے تک 11.60 فیصد ووٹنگ ہو چکی ہے۔ الیکشن کمیشن کے اعداد و شمار کے مطابق، اودھم پور ضلع میں صبح 9 بجے تک سب سے زیادہ 14.23 فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی۔ اس کے بعد سانبہ میں 13.31 فیصد ووٹنگ ہوئی۔ اس دوران بانڈی پور میں 11.64 فیصد، بارہمولہ میں 8.89 فیصد، جموں میں 11.46 فیصد، کٹھوعہ میں 13.09 فیصد اور کپواڑہ میں 11.27 فیصد ووٹنگ ہوئی۔ جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کے تیسرے اور آخری مرحلے کے لیے ووٹنگ منگل کی صبح سات بجے شروع ہوئی اور مرکز کے زیر انتظام علاقے کے سات اضلاع کے 40 حلقوں میں ووٹنگ جاری ہے۔

جموں و کشمیر میں آج ووٹنگ کے تیسرے اور آخری مرحلے میں 40 اسمبلی سیٹوں پر 39 لاکھ سے زیادہ رائے دہندگان اپنے حق رائے دہی کا استعمال کر رہے ہیں – جموں خطے کی 24 اور کشمیر کی 16 سیٹوں پر ووٹنگ کا آخری مرحلہ، جو صبح 7 بجے شروع ہوا اور وادی بھر میں شام 7 بجے تک ختم ہوا، 415 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کرے گا۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Dallewal Fasting For 28 Days:بھوک ہڑتال پر28دنوں سے بیٹھے بزرگ کسان رہنما جگجیت سنگھ ڈلیوال کی جان کو خطرہ، پڑ سکتا ہے دل کا دورہ

ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…

2 minutes ago

A speeding dumper ran over 9 people:نشے میں دھت ڈمپر ڈرائیور نے فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے 9 افراد کو کچل دیا، 3 مزدوروں کی موقع پر موت

حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…

40 minutes ago

Three Khalistani terrorists, killed in encounter: تین خالصتانی دہشت گرد ایک انکاونٹر میں ہلاک،یوپی اور پنجاب پولیس کو مشترکہ کاروائی میں ملی بڑی کامیابی

یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…

51 minutes ago